پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2018, 10:54 AM | عالمی خبریں |

لاہور ،14؍ جولائی(ایس او نیوز؍ پی ٹی آئی) بدعنوانی کے معاملے میں قصور وار قرار دئے گئے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا ہے ۔یہ خبر پاکستانی میڈیا کے ذرائع سے آرہی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم کے تین اراکین نے پہنچ کر نوازشریف اوران کی بیٹی کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ہے ۔ منی لانڈرنگ کے معاملے میں نوازشریف کو 10 سال اوران کی بیٹی مریم نواز کو 7سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس پورے معاملے کو دھیان میں رکھتے ہوئے پنجاب ریاست میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حالات کو بگڑنے سے روکنے کے لئے نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے 300 سے زیادہ کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 2016 پناما پیپر معاملے میں نام آنے کے بعد نواز شریف کو جولائی 2017 میں وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ جانچ کے بعد شریف اوران کی بیٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس چلایا گیا ۔

پاکستانی ٹری بیونل کورٹ نے گذشتہ جمعہ کو نواز شریف اوران کی بیٹی مریم کو قصورپایا اور قید کی سزا سنائی۔ پاکستان میں اسی ماہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے ہیں اس معاملہ کا اثر انتخابات پر بھی پڑے گا ۔ اس کا فائدہ نوازشریف کو ہوگا یا عمران خان کو یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن اتنا ضرور ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اورسابق کرکٹر عمران خان نے جو سوچاتھا وہ کردکھایا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔