پاکستانی وزیراعظم حقائق کوسمجھیں:پنتھرس پارٹی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th February 2019, 2:23 AM | ملکی خبریں |

جموں:5 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھر س پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے سابق کھلاڑی اورپاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام میں ان سے کہا کہ جموں وکشمیر کا بقیہ 575ریاستوں کی طرح 26اکتوبر 1947کو ہندستان کے ساتھ الحاق ہوا تھا۔ انہوں نے کہاہے کہ جموں وکشمیرکے مہاراجہ کے الحاق نامہ پردستخط کرنے کے بعد پاکستا ن کے ذریعہ جموں وکشمیر کے ایک تہائی حصہ پر نومبر 1948کے بعد قبضہ، جس میں گلگت ۔بلتستان کا 32ہزارمربع میل علاقہ بھی شامل ہے، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی ہے۔پنتھرس سربراہ نے پاکستانی وزیراعظم کو سیاسی الفاظ کا غلط استعمال کرنے سے خبردا ر کیا جن کا استعمال پاکستان کے سیاستداں کشمیر کے غریب اور معصوم لوگوں کا استحصال کرنے کے لیے کرتے تھے اورپاکستانی رائے دہندگان کو سیاسی طورپر بلیک میل کرتے تھے۔ انہوں نے پاکستانی وزیراعظم سے کہا کہ جموں وکشمیرکی تاریخ پر مختصر نظر ڈالیں جو ہندستان کے جموں وکشمیر پر مشتمل ہے اور جس میں گلگت۔بلتستان اور میرپور۔مظفر آبااد کا علاقہ شامل ہے جسے پاکستان آزا د کشمیر کہتاہے۔ یہ علاقہ کشمیر کا حصہ نہیں ہے لیکن جموں پردیش کا لازمی حصہ ہے جہاں پہاڑی ،ڈوگری ،گوجری اور دیگرزبانیں بولی جاتی ہیں۔انہوں نے اینگلو امریکن بلاک پر چین کی مدد سے پاکستان کے ذریعہ جموں وکشمیر کی سرحدوں پر کشیدگی پیدا کرنے کا الزام لگایا۔اس صورتحال کو اقوام متحدہ کے حکام کو سمجھنا ہوگا۔اینگلو امریکن بلاک نے چین کی مد د سے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا استحصال اور غلط استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ حیرت کی بات ہے کہ 1956میں اقوام متحدہ میں مسٹر کرشنا مینن کے اپنے خطاب کے دوران پاکستان کو بے نقاب کرنے کے بعد کسی نے اینگلوامریکن بلاک کو،جوجموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ہندستان کے خلاف بین الاقوامی سازش میں ماہر ہے، بے نقاب کرنے کی ہمت نہیں دکھائی ۔پنتھرس سربراہ نے کہاکہ آج کی ہندستانی قیادت جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی صورتحال کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین اور ہندستانی آئین کے تحت ہندستانی حصہ ہے۔پنتھرس سپریمو نے ہندستانی قیادت کے تمام بنیادی حقوق کے ساتھ ہندستانی آئین اور قومی پرچم کی جموں وکشمیرتک توسیع میں ناکام رہنے پر افسوس کا اظہار کیا جہاں کے لوگوں کے ہندستانی شہری تسلیم کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...