اب برہموس کی زد میں آئیں گے پاکستان کے کئی علاقے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) برہموس سپرسونک کروز میزائل کا نیا ورژن پاکستان کے بیشتر حصوں کے ساتھ چین کے مخصوص علاقوں تک اہداف کو نشانہ بنا سکے گا۔دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے سربراہ ایس کرسٹوفر نے آج بتایا کہ 450 کلومیٹر کی صلاحیت والے برہموس میزائل کے نئے ورژن کا پہلا تجربہ 10 مارچ کو کیا جائے گا۔بنگلور میں منعقد ایرو انڈیا شو میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کرسٹوفر نے کہا کہ آئندہ دو سے ڈھائی سال کے دوران برہموس کی مار کرنے کی صلاحیت 800 سے بڑھاکر 850 کلومیٹر تک کی جائیگی۔میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول یونٹ (ایم ٹی سی آر) کے موثر ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے سربراہ نے کہا کہ اس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب ہندستان برہموس میزائل کی صلاحیت بڑھا سکتا ہے جو پہلے 290 کلومیٹر تک محدود تھی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول یونٹ (ایم ٹی سی آر) کی پابندیوں کا اثر ہندوستان کی اگنی سلسلے کے بیلسٹک میزائل کی وار کرنے کی صلاحیت پر پڑے گا تو ڈاکٹر کرسٹوفر نے نفی میں جواب دیا۔تاہم، انہوں نے کہا کہ اگنی میزائل کی وار کرنے کی صلاحیت کو پانچ ہزار کلومیٹر سے زیادہ بڑھایا جائے گا چاہے اس سے کچھ ملک ناراض ہی کیوں نہ ہوں۔ہندستان کے ایم ٹی سی آر میں شامل ہونے کے بعد سے ہی اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ہندستان برہموس کی صلاحیت کو 300 کلومیٹر سے زیادہ کرے گا۔ دراصل غیر ایم ٹی سی آر ممالک 300 کلو میٹر سے زیادہ کی صلاحیت والے کروز میزائل تیار نہیں کر سکتے ۔ڈاکٹر کرسٹوفر نے کہا کہ صلاحیت میں کئے گئے اضافے کا تجربہ فوج کے میزائل سے کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کے لئے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ ان کے مطابق مار کرنے کی صلاحیت بڑھاکر 800 کلومیٹر تک کرنے میں دو سے ڈھائی سال لگ جائیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...