پاکستان نے راجوری، پونچھ اضلاع میں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th June 2017, 11:28 AM | ملکی خبریں |

جموں،14؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان نے آج کنٹرول لائن کے پاس جموں وکشمیرکے راجوری اور پونچھ اضلاع میں پیشگی چوکیوں اور سول علاقوں میں جنگ بندی کی دو بار خلاف ورزی کرکے مارٹر داغے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ہندوستانی فوج نے اس کاکراراجواب دیا۔گزشتہ چار دنوں میں جنگ بندی کی نو بارخلاف ورزی ہوچکی ہے۔یکم جنوری سے لے کر اب تک جموں میں کنٹرول لائن اور اترراشٹیی سرحد پر جنگ بندی کی کل 12بار خلاف ورزی ہوچکی ہے جس میں ایک غیر فوجی شہری ماراگیااور سات دیگر زخمی ہو گئے۔دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش مہتا نے کہاکہ پاکستانی فوج نے آج راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر نوشیرا سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں، خود کار آرپیجی جیسے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہاکہ فوجی چوکیاں کرارا جواب دے رہی ہیں اور فی الحال فائرنگ جاری ہے۔مہتانے کہا کہ اس سے پہلے پاکستان نے کنٹرول لائن پربھیمبیر گلی سیکٹر میں صبح پانچ بجے سے صبح پانچ بج کر45منٹ تک اندھا دھند فائرنگ کی۔گذشتہ 12 جون کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تین واقعات ہوئے تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...