کلبھوشن جادھو کیس: پاکستان نے پروپیگنڈہ کیلئے آئی سی جے کا استعمال کیا:ہندوستان 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 12:45 AM | ملکی خبریں |

دی ہیگ، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بین الاقوامی عدالت میں ہندوستانی شہری کلبھوش جادھو کو جاسوسی کے الزام میں ایک پاکستانی فوجی عدالت کی طرف سے موت کی سزا سنانے کے معاملے کی چار روزہ عوامی سماعت پیر کو شروع ہوئی۔ سماعت میں بھارت نے پاکستان پر عالمی عدالت کا پروپیگنڈہ کے لئے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔سماعت کے پہلے دن بھارت نے دو اصل مسائل کی بنیاد پر اپنا موقف رکھا ۔ بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق سالیسٹر جنرل ہریش سالوی نے کہا کہ یہ ایسا بدقسمت معاملہ ہے جہاں ایک معصوم بھارتی کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف بالکل جملوں پر مبنی ہے، حقائق سے اس کا کوئی رشتہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی رابطے کے بغیر جادھو کو مسلسل حراست میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اس کا استعمال پروپیگنڈے کے لئے کر رہا ہے۔ پاکستان کو بغیر تاخیر سفارتی رابطہ کی اجازت دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جادھو کو سفارت کار سے ملنے دینے کے لئے پاکستان کو 13 یاد دہانی بھیجے ہیں لیکن اسلام آباد نے اب تک اس کی اجازت نہیں دی ہے۔پاکستان کا دعوی ہے کہ اس کے سکیورٹی فورسز نے تین مارچ 2016 کو شورش زدہ بلوچستان صوبہ سے جادھو کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ مبینہ طور پر ایران سے گھسا تھا۔ تاہم بھارت کا کہنا ہے کہ جادھو کا ایران سے اغوا کیا گیا جہاں ان کے بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کاروباری تعلقات تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...