نجی ٹی وی چینلز کی نشریات عارضی طور پر معطل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th November 2017, 5:22 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 25؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے (پیمرا) کی طرف سے ہدایات جاری ہونے کے بعد تمام نجی چینلز کی نشریات معطل کر دی گئیں۔ہفتہ کی صبح ہی سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کے دھرنے کے خلاف پولیس کی کارروائی کی براہ راست نشریات تمام نجی ٹی وی چینلز پر دکھائی جا رہی تھیں۔لیکن دوپہر کے بعد پیمرا کی طرف سے ایک نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام نجی ٹی وی چینلز قواعدوضوابط کی پاسداری کریں اور صورتحال کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کی براہ راست کوریج دکھانے سے گریز کریں۔اس نوٹیفیکیشن کے کچھ ہی دیر بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نجی ٹی وی چینلز کی نشریات معطل ہو گئیں اور صرف سرکاری ٹی وی ہی نشریات پیش کرتا رہا۔ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ وفاقی حکومت کی طرف سے موبائل فون سروس سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس تک رسائی کو بھی عارضی طور پر معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔لیکن اس خبر کی اشاعت تک کچھ تردد کے ساتھ سماجی رابطوں تک رسائی برقرار تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...