ایرانی جاسوس طیارے کو پاکستانی جے ایف 17تھنڈر نے فضاء میں تباہ کر دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 12:59 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 21؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پاکستانی حدود میں جاسوسی کرنے والے ایرانی ڈرون کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مار گرایا۔سرکاری ذرائع نے ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایرانی ڈرون طیارہ ملکی سرحدی حدود میں جاسوسی مشن پر تھا جسے پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیارے نے مار گرایا۔گرائے گئے ڈرون طیارے کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا، لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس ڈرون کو کب تباہ کیا گیا جبکہ پاک فضائیہ نے بھی اس پر تبصرے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران یہ دوسرا ایرانی ڈرون ہے جسے تباہ کیا گیا۔قبل ازیں امریکی اتحادی افواج نے جنوبی شام میں حکومت کی حامی فورسز کی جانب سے آپریٹ کیے جانے والے ایرانی ساختہ ڈرون کو تباہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔ایران کے آرمی چیف نے حال ہی میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پاکستانی حدود میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا۔ایرانی آرمی چیف کے اس بیان پر پاکستان کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔ایرانی آرمی چیف کی جانب سے یہ بیان رواں سال کے آغاز میں مبینہ طور پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں 10ایرانی بارڈر گارڈز کی ہلاکت کے ردعمل میں سامنے آیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔