دھرنے کے خلاف پولیس کارروائی پر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th November 2017, 4:52 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 25؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کے خلاف پولیس کے آپریشن کے رد عمل میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ہفتہ کو ساحلی شہر کراچی میں مختلف مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے کم از کم 12 مقامات پر احتجاج جاری ہے. جن میں شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، شارع قائدین، حب ریور روڈ، سپرہائی وے اور دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں. مظاہرین نے شہر کی مصروف اور اہم ترین شارع فیصل بلاک کردی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچی. اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان مڈبھیڑ بھی ہوئی۔نمائش چورنگی بند ہونے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں تک اس کا رد عمل پھیلتا چلا گیا جس سے بعد گرومندر، اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل، صدر، ایم اے جناح روڈ، پرانی سبزی منڈی، ٹاور، ملیر، نیو کراچی ، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں واقع دکانیں، پیٹرول پمپس اور مارکیٹیں بند کرادی گئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی. اس دوران مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا. اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہنگامہ آرائی میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے. مظاہرین کو منتشر کرکے پولیس نے فی الحال ٹریفک بحال کرادی ہے۔اسلام آباد مظاہرین کی حمایت میں ایم اے جناح روڈ پر ایک ہفتے سے احتجاج جاری تھا تاہم اس دوران سڑک پر ٹریفک رواں دواں رہا لیکن اب احتجاجی مظاہرین نے سڑک بند کردی ہے۔پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے علاوہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگ سمیت متعدد شہروں سے مظاہروں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔شمال مغربی شہر پشاور میں بھی مذہبی جماعتوں کے کارکنان پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...