امریکی پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا: پاکستانی وزیراعظم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 11:19 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،12ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے پاکستان پر ممکنہ پابندیاں یا فوجی امداد میں کمی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ عباسی نے متنبہ کیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جاری لڑائی کو نقصان پہنچے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے ہاں دہشت گردوں کو پناہ دینے کی قیمت چکانا ہو گی۔ ٹرمپ کے بقول اب یہ بات بالکل برداشت نہیں کی جائے گی کہ پاکستان میں انتہا پسندوں نے اپنے محفوظ ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں۔ 

تاہم اسلام آباد حکومت اس بات کی تردید کرتی ہے کہ وہ شدت پسندوں کو کسی قسم کی مدد دے رہی ہے۔ پاکستان اس الزام کی بھی تردید کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اس کی کوششیں نا کافی ہیں۔ پاکستان کا موقف ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران 2001ء سے اس کے 60ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ملکی سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس جنگ کے نتیجے میں پاکستان کو ایک سو ارب ڈالرز کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

سابق وزیر پٹرولیم 58سالہ شاہد خاقان عباسی سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وزیراعظم بنے تھے۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی طرف سے پاکستانی فوج یا انٹیلیجنس حکام کے خلاف پابندیوں سے امریکا کی انسداد دہشت گردی کوششوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے اور کوئی بھی ایسی چیز جو ان کوششوں میں کمی لائے، اُس سے امریکی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ پیر کے روز روئٹرز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں عباسی کا مزید کہنا تھا، اس سے کیا مقصد حاصل ہو گا؟

روئٹرز کے مطابق بعض امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے متوقع پابندیوں میں ایسے پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے شدت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو اپنے رویے میں تبدیلی لانے کے لیے دیگر طرح کی پابندیوں پر بھی غور ہو رہا ہے جن میں امریکی امداد میں مزید کمی بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔