ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے دو دیہاتی اور پاکستانی فوجی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2017, 10:25 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعے کا سبب بننے والے خطے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے باعث پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو دیہاتی اور پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے سبب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو دیہاتی جب کہ ایک پاکستانی فوجی ہلاک ہو گیا۔برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کے مابین سرحدی کشیدگی کا یہ تازہ واقعہ جمعہ انتیس ستمبر کے روز پیش آیا۔ واقعے کے ایک روز بعد ہفتہ تیس ستمبر کے روز پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے سبب پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جب کہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے بعد پاکستانی فوج نے بھی ’مؤثر جواب‘ دیا۔حالیہ عرصے کے دوران دونوں ممالک کے مابین بین الاقوامی سرحد اور بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو منقسم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز بھی جب دونوں ممالک کی افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ملک کی مسلح افواج کے سربراہان نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں بھارت کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔بھارت کی جانب سے اس تازہ واقعے پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں دونوں ممالک لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...