دہشت گردی کاڈھانچہ برقرار،راج ناتھ سنگھ نے کشمیرکی بدترین صورت حال پرپاکستان کوگھیرا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2018, 12:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا ڈھانچہ برقرار ہے اور پڑوسی ملک جموں وکشمیرکے نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف اکسانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ملک کے سرکردہ پولیس افسروں کو فسادات اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے معاملہ میں سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔ڈی جی پی اورآئی جی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں ٹریننگ کیمپ ، لانچ پیڈ اور ٹیلی مواصلات اسٹیشن کی شکل میں دہشت گردی کا ڈھانچہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کیلئے مالی مدد سمیت سبھی طرح کی مدد دستیاب کرانے میں کسی طرح کی بھی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف بھڑکایا جارہا ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سینئر پولیس افسروں کو اس طرح کے واقعات اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے معاملات میں سختی سے نمٹنے کی بھی ہدایت دی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...