’’پاکستان گرل‘‘ کی بد عنوان عناصر کے خلاف جد و جہد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 7:32 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی پہلی خاتون سپر ہیروئین ’پاکستان گرل‘کومِک سیریز کا بنیادی مقصد خواتین کا تحفظ ہے۔ اس کے علاوہ وہ بدعنوان ضمیر فروش عناصر کی سرکوبی اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

اس کومِک سیریزکے تخلیق کار حسن صدیقی نے معاشرے میں بڑھتی ناانصافی اور قبائلی سردارانہ نِظامِ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے اپنی نئی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی کوشش کی ہے۔’پاکستان گرل‘کومِک سیریز خاکوں اور تحریر پر مبنی ایک کہانی کی کتاب ہے اور اس سیریز کا مرکزی کردار ’سارہ‘نامی نو عمر لڑکی ہے، جس کے پاس ایک پالتو بلی ہوتی ہے۔ اس کہانی میں سارہ کو ایک گاؤں میں ہونے والے ایک حادثے کے بعد احساس ہوتا ہے کے اسکے اندر کوئی زبردست طلسماتی طاقت رونما ہو گئی ہے۔

اس کومک سیریز میں سبز رنگ کے لباس میں ملبوس یہ سپر گرل ’سارہ‘ بازار کی بھیڑ میں ایک شخص کو قابو میں کرتی ہے، جو ایک عورت کو مار رہا ہے اور دوسری جانب ایک راشی پولیس افسر کی جانب سے یرغمال بنا لی گئی لڑکی کو بھی بچاتی دکھائی گئی ہے۔ پہلی پاکستانی خاتون سپر ہیروئین کے خاکوں پر مبنی ’پاکستانی گرل‘کومِک سیریز رواں برس موسم گرما میں شائع ہوئی ہے۔ انگریزی زبان میں شائع ہونے والی اس سیریز کے خالق کا کہنا ہے اس کردار کے ذریعے ملک کی خواتین میں یہ احساس دلانے کی کوشش کی گئی ہے کے معاشرے میں موجود برائیوں یعنی بدعنوانی، تشدد اور ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف لڑنے اور آواز بلند کرنے کے لئے انہیں فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اس ’پاکستان گرل‘کومک سیریز کے تخلیق کار حسن صدیقی نے بتایا کے ہمارے معاشرے میں ’سپر ہیرو‘ کے طور پر ایک خاتون کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کا کوسی رواج نہیں ہے۔حسن کے مطابق پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کے لیے یہ سیریز ایک مضبوط خاتون کردار بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے خیال میں نوجوان لڑکے بھی حوصلہ پکڑ سکیں گے۔

پاکستان کے قدامت پسند معاشرے میں جہاں غیرت کے نام پر عورتوں کا قتل دیکھنے میں آتا ہے اور انہیں تشدد کا بھی سامنا ہے۔ امکانا یہ کومک سیریز ایک مثبت اثرات کی حامل ہو گی۔ ’نیٹیزن‘نے اور مختلف سوشل میڈیا فورم پر اس سیریز کوخوش آمدید کہا گیا ہے اور خاصی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ حسن کے مطابق بہت جلد وہ اس سیریز کو اردو زبان میں بھی شائع کرین گے اور یہ عوامی شعور بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

پاکستان گرل کومِک سیریز حسن صدیقی کی گزشتہ اور اولین سیریز ’پاکستان مین‘کی مقبولیت کے بعد منظر عام پر آنے والی یہ نئی کومِک سیریز ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...