دائیں ہاتھ میں 2انگلیاں کم،پھربھی اس گیند باز نے حاصل کئے 78وکٹ
نئی دہلی ،29جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہاتھوں کی کم انگلیاں کسی کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں اور کرکٹ کی بات کریں، تو بلے بازی، بولنگ یا پھر فیلڈنگ میں انگلیوں کا درست رہنا بے حد ضروری ہے لیکن کرکٹ کی دنیا میں ایک ایسا بھی بالر آیا، جس کے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں پیدائش سے ہی نہیں تھیں،جی ہاں!بات ہو رہی ہے 1980کی دہائی کے پاکستانی فاسٹ بالر عظیم حفیظ کی۔حفیظ آج ((29جولائی) 54سال کے ہو گئے۔
دائیں ہاتھ میں 2انگلیاں کم رہنے کے باوجود عظیم حفیظ نے پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلا اور اپنے شاندار کھیل سے خود کو ثابت کیا۔بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں کل 78وکٹ (18ٹیسٹ63وکٹ، 15ون ڈے میں 15وکٹ)حاصل کئے۔
بات ان دنوں کی ہے جب اسٹار عمران خان پاؤں میں چوٹ کی وجہ سے ان فٹ تھے۔ایسے میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں انتہائی کم تجربہ رکھنے والے عظیم حفیظ کو تیز بولنگ کے لئے بلایا گیا۔حفیظ نے ستمبر 1983میں ہندوستان کے خلاف بنگلور ٹیسٹ میں ڈبیو کیا۔تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں حفیظ کو 10وکٹ ملے تھے۔اسی کے بعد حفیظ نے آسٹریلیا کے دورے میں میراتھن سپیلس پھینکے اور کل 19وکٹ نکالے۔ایڈیلیڈ اور پرتھ ٹیسٹ میں انہوں نے پہلی بار اننگز میں 5-5وکٹ لئے۔اکتوبر 1984میں گھریلو سیریز کے لاہور ٹیسٹ کی بے جان پچ پر حفیظ نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں 46رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں۔اس کے بعد حفیظ نے 1984-85میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل چھ ٹیسٹ میچ کھیلے اور 22وکٹ اپنے نام کئے اور یہیں ان کا ٹیسٹ کیریئر کی ختم بھی ہو گیا، کیونکہ وسیم اکرم کا عروج ہو چکا تھا۔
پاکستان کے بہترین فاسٹ بالر وقار یونس کے بائیں ہاتھ میں سب سے چھوٹی انگلی نہیں ہے۔بچپن میں کرکٹ کھیلتے ہوئے وقار کو چھوٹی انگلی میں اتنی تیزی سے چوٹ لگی کہ ڈاکٹر کو وہ انگلی کاٹنی پڑی تھی لیکن سب جانتے ہیں وقار نے کرکٹ دنیا میں اپنی بولنگ سے خوف پیدا کیا تھا۔