آزادی کپ:پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 11:29 PM | اسپورٹس |

لاہور،13؍ستمبر(ایجنسی) آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوسکا اور اوپنر فخر زمان 8رنز بناکر پویلیئن لوٹ گئے، دوسری وکٹ پر احمد شہزاد اور بابر اعظم نے 122رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جس کے بعد احمد شہزاد 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹیم کے اسکور میں 12 رنز کے اضافے کے بعد بابر اعظم اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے بہترین اسکور 86 رنز پر پویلیئن لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے اپنی 86 رنز کی باری میں صرف 52 گیندوں کا سامنا کیا اور دس چوکوں اور دو چھکوں سے اپنی اننگز سجائی۔

پاکستان نے مقررہ20 اوورز میں 5وکٹ پر 197 رنز بنائے،شعیب ملک نے 38رنز بنائے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے تھیسارا پریرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی بولرز نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹ تک محددو رکھا اور 20رنز سے کامیابی سمیٹی۔ ورلڈ الیون کی جانب سے کپتان فاف ڈو پلیسی اور ڈیرن سیمی 29، 29 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، شاداب خان اور سہیل خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔86 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائیگا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...