کرم ایجنسی میں بم دھماکا، 10 افرادبن گئے لقمہ اجل

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2017, 7:40 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،25اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا منگل کو صبح سویرے سنٹرل کرم کے علاقے گودر میں ہوا ہے۔ پولیٹکل انتطامیہ کے اہلکاروں کے مطابق یہ دھماکہ مسافر گاڑی کے قریب ہوا ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق پاڑہ چنار سے صدہ جانے والی مسافر وین گودر کے قریب سڑک پر پہلے سے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی۔ واقعے کے فوری بعد مقامی افراد اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔اسپتال انتظامیہ نے دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جب کہ 13 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی17 ہیلی کاپٹر پاڑہ چنار پہنچ گیا ہے، جس کے ذریعے شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گودر کا علاقہ پاڑہ چنار سے تقریباً 70 کلومیٹر دور دشوار گزار راستوں میں واقع ہے۔ یہ علاقہ انتہائی پسماندہ ہے اور یہاں زیادہ تر شیعہ آبادی رہتی ہے۔کرم ایجنسی میں تشدد کے واقعات تسلسل سے پیش آ رہے ہیں پاڑہ چنار میں گذشتہ ماہ یعنی تیس مارچ کو بھرے بازار میں دھماکے سے اٹھائیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس سے پہلے جنوری کے مہینے میں پاڑہ چنار کی سبزی منڈی میں دھماکے اکیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان دھماکوں کی زمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...