محبوبہ مفتی نے عمران خان کو دیا جواب،کہا،پٹھان کوٹ حملے کے مجرموں کو اب تک نہیں دی گئی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 8:51 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،19 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہندوستان سے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا ثبوت مانگے جانے پر اپنی نا اتفاقی ظاہر کی ہے۔منگل کو کئے ٹویٹس میں محبوبہ نے لکھا ہے کہ میں متفق نہیں ہوں،پاکستان کو پٹھان کوٹ کاڈوزیر دیا گیا تھا لیکن مجرموں کو سزا دینے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ساتھ ہی محبوبہ مفتی نے لکھاکہ ’ٹائم ٹو واک دی ٹاک‘لیکن پاکستان کے وزیر اعظم کو ایک موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے۔انتخابات کے مقابلے میں جنگ سے متعلق بیان بازی زیادہ ہو رہی ہے۔ بتا دیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ اگر ہندوستان پلوامہ دہشت گردانہ حملہ میں قابل عمل انٹیلی جنس معلومات شیئر کرتا ہے تو سازش کنندگان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ ان کے ملک کے خلاف کوئی بھی کارروائی کئے جانے پر اس کا جواب دیا جائے گا۔خان نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کے الزامات پر قوم کے نام پیغام میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جواب دیا تھا۔عمران نے الزام لگایا کہ ہندوستان میں انتخابات کا سال ہے اور وہاں لیڈر پاکستان کو سبق سکھانے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کا کون سا قانون ہے جو کسی بھی ایک شخص یا ملک کو جج، جیوری اور سزا کی طاقت دیتی ہے،اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ پاکستان پر حملہ کریں گے تو ہم بھی جواب دیں گے،اس کے بعد بات کدھر جائے گی کسی کو پتہ نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...