پاک بحریہ کے زیر انتظام مشق ’’امن 17‘‘میں سعودی عرب کی شرکت
ریاض،11 فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب پاک بحریہ کے زیر انتظام 10سے 14فروری تک بحیرہ عرب میں ہونے والی کثیر القومی بحری مشق ’’امن 17‘‘میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ بات سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے بتائی۔اس مشق میں شرکت کا مقصد سکیورٹی تعاون کو بہتر کرنا ہے تاکہ بحری ماحول کو پرامن رکھا جا سکے اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ سعودی عرب مستقل طور پر اس مشق میں شرکت کرتا رہا ہے۔پانچویں مرتبہ منعقد کی جانے والی مشق میں اسلامی ممالک کے علاوہ امریکا ، برطانیہ ، فرانس اور چین بھی شریک ہیں۔