پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن جادھو کی رحم کی درخواست مستردکی

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2017, 10:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی رحم کی درخواست مسترد کر دی ہے۔پاکستان میں جادھو کو مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔جادھو کو پاکستان کی طرف سے گزشتہ سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا، اور پاکستان کی فوجی عدالت نے جادھو کو جاسوسی کرنے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا تھا۔ہندوستان کا دعوی ہے کہ ہندوستانی بحریہ سے ریٹائر ہو چکے کلبھوشن جادھو کو ایران سے اغوا کیا گیا تھا، جہاں وہ کاروبار کر رہے تھے۔ہفتہ کو پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ ’آئی ایس پی آر‘نے کہا ہے کہ اب پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ  جادھو کے خلاف ثبوتوں کا تجزیہ کریں گے اورالزام کی بنیاد پر ان کی اپیل پر فیصلہ کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے)کے ذریعہ کلبھوشن جادھو کی پھانسی کی سزا پر روک لگائے جانے کے کچھ دنوں بعد پاکستان نے کہا تھا کہ ہندوستانی شہری کو اس وقت تک پھانسی نہیں دی جائے گی، جب تک اس کی رحم کی سبھی درخواستوں پر سماعت مکمل نہیں ہو جاتی۔جادھو کو پاکستانی فوجی عدالت کی طرف سے سنائی گئی موت کی سزا کے خلاف ہندوستان نے آئی سی جے کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔گزشتہ 18/مئی کو آئی سی جے نے جادھو (46)کی سزا کی تعمیل پر روک لگا دی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...