سی ایم شیوراج کا اعلان، مدھیہ پردیش میں نہیں دکھائی جائے گی ’پدماوتی‘فلم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 11:55 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،20؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز ڈیٹ اگرچہ ٹل گئی ہو لیکن اس فلم کے ساتھ تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے اب وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں ’پدماوتی‘فلم نہیں دکھائی جائے گی۔اس صورت میں وکیل ایم ایل شرما نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اس فلم سے متنازعہ چیزوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے پہلے راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے مرکزی حکومت کو خط لکھا تھا۔وسندھرا راجے نے اطلاعات و نشریات کے وزیر اسمرتی ایرانی کوخط لکھ کردرخواست کی تھی کہ ’پدماوتی‘ فلم اس وقت تک ریلیز نہ ہو، جب تک اس میں ضروری تبدیلی نہیں کر دی جائے تاکہ کسی بھی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔وہیں کرنی سینا کے احتجاج کے درمیان حال ہی میں سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے بھی فلم کو لے کر اعتراض کیا۔سینسر بورڈ نے فلم ’پدماوتی‘کو دیکھنے سے فی الحال انکار کر دیا۔تکنیکی کمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بورڈ نے فلم کا اپلی کیشن واپس بھیج دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...