بھنسالی، دیگر مذاہب پر فلم بنائیں؛ پروین توگڑیا کا چیلنج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th November 2017, 12:05 PM | ساحلی خبریں |

اُدپی،27نومبر ( ایس او نیوز)وی ایچ پی کے انٹر نیشنل جنرل سکریٹری پروین توگڑیا نے کھلے عام سوال کیا ہے کہ پدماوتی فلم کے پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے اگر ماں کا دودھ پیا ہے تو دیگر مذاہب والوں پر فلم بنائیں۔ وشواہندو پریشد کی اُدپی دھرم سنسد کے تعلق سے ایم جی ایم کالج کے میدان میں اتوار کو منعقدہ دھرم سنسد میں وہ تقریر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھاگوتی پدماوتی کی قربانی کو الٹنے والی پدماوتی فلم کی نمائش پر پنچاب کی کانگریس حکومت ، راجستھان کی بی جے پی حکومت نے پابندی لگادی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ریاستیں بشمول مرکزی حکومت فوری طور پر فلم پر پابندی لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے وقار کے تحفظ کے لئے ہمیں کسی رکن پارلیمان رکن اسمبلی، ٹا ٹا ، برلا، دولت مند نہیں چاہئے، ایودھیا کی جھونپڑپٹی میں رہ رہے رام کے لئے ایک مندر کی تعمیر ہو تو کافی ہے۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود افراد سے یہ سوال کر کے کہ ’’رام جنم بھومی میں کیا بنے گا‘‘، وہاں موجود لوگوں سے ’رام مندر بنے گا‘ کا جواب پایا۔ انہوں نے کہا کہ مندر کو ایودھیا میں ہی تعمیر کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔