سعودی کی پہلی یوگا انسٹرکٹر نوف مروائی کو پدم شری ایوارڈ سے نوازنے پر جدہ میں انڈین کونسلیٹ جنرل کے ذریعے تہنیت
جدہ 27/مارچ (ایس او نیوز) ہندوستانی حکومت کا سب سے بڑا سیولین ایوارڈ پدم شری حاصل کرنے والی خاتون محترمہ نوف مروائی کےاعزاز میں کونسلیٹ میں پروگرم منعقد کیا اور کونسلیٹ جنرل اف انڈیا جدہ کے ذریعے اُن کی تہنیت کی گئی. نوف کو سعودی عربیہ میں یوگا کی پہلی سرٹی فائیڈ یوگا انسٹرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، جس کے لئے اُنہیں گذشتہ روز صدر جمہوریہ رامناتھ کوند کے ہاتھوں نئی دہلی میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
جدہ کونسلیٹ میں منعقدہ نوف مروائی کے اعزازی پروگرام میں یوگا سے تعلق رکھنے والے بہت سارے احباب نے حصہ لیا. کونسلیٹ کی جانب سے ہندوستان کی دیگر کمیونٹی کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیاگیا تھا. لیبر کونسل معین الدین نے مہمانو کا استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئے۔
اس موقع پر نوف مروائی کی شاگرد الا الشریف نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اپنی اُستاد کی یوگا میں مہارت کا تذکرہ کرتے ہوئے اُن کی خوبیاں عوام الناس کے سامنے اُجاگر کیں۔ کونسل جنرل محمد نورالرحمن شیخ نے نوف کا استقبال کرتے ہوئے اپنے تاثرات پیش کئے اور یوگا کے تعلق سے مفید معلومات فراہم کیں۔
نوف مروائی نے اس موقع پر انڈین کونسلیٹ جنرل جدہ کی جانب سے خصوصی پروگرام منعقد کرنے اور اُنہیں اعزاز سے نوازنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تاثرات پیش کئے ۔