ممبئی: پانچ دن کے بیٹے کے قتل میں فرار ملزم 33 سال بعد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 12:19 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سال 1986 میں ممبئی کے رہنے والے ایک شخص نے اپنے پانچ دن کے نوزائیدہ بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔جیل سے ضمانت پر باہر آنے کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا،33 سال بعد پولیس نے اسے اتر پردیش میں اس آبائی شہر سے گرفتار کر لیا،اگرچہ اس معاملے میں تفتیش کے دوران پولیس جب کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تو اس کیس کو بند کر دیا تھا۔رام چندر شرما میٹرو جنکشن کے قریب پان فروخت کرتا تھا،آج اس کی عمر 65 سال ہے،رام چندر نے پولیس کو بتایا کہ اسے یاد نہیں ہے کہ اس نے اپنے بچے کو مارا تھا۔پولیس نے بتایا کہ رام چندر یوپی سے ممبئی میں آکر رہ رہا تھا،وہ بغیر شادی کئے چدرکلا جادھو نام کی عورت کے ساتھ تعلقات میں تھا،اس دوران خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا،رام چندر کو یہ بچہ منظور نہیں تھا،اس نے پانچ دن کے بچے کو قتل کر دیا۔قتل کرنے کے بعد شرما نے بچے کی لاش کو دھاراوي میں ایک عوامی مقام پر دفنا دیا،معاملہ اس وقت سامنے آیا جب آزاد میدان پولیس کو قتل کے بارے میں اطلاع ملی،انہوں نے شرما کو اٹھایا اور پوچھ گچھ کی،رام چندر نے بچے کے قتل کرنے کی بات قبول کی اور پھر بچے کی لاش بھی برآمد کیا گیا تھا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا،اس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ بچے کی گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے،اس کے بعد پولیس نے قتل اور ثبوت کو تباہ کرنے کے الزام میں شرما اور جادھو کو گرفتار کر لیا تھا،ساڑھے تین ماہ بعد شرما کو ضمانت مل گئی اور پھر وہ شہر سے فرار ہو گیا۔تفتیشی افسر باباصاحب مسال نے کہا کہ عدالتوں نے شرما کے خلاف سمن جاری کیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہو رہا تھا۔پولیس کی ایک ٹیم اترپردیش کے سنت کبیرنگر ضلع میں رام چندر کے آبائی شہر بڈگانو بھی گئی تھی، لیکن وہ نہیں ملا۔

1989 میں چندرکلا جادھو کا انتقال ہو گیا اور معاملہ بند ہو گیا،پولیس کو حال ہی میں ایک اطلاع ملی تھی کہ رام چندر کا ایک بیٹا ممبئی میں رہ کر کام کرتا تھا۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ ہم نے اس کے بیٹے، اس کے تین بھائیوں اور ان کے دوستوں کے ساتھ پوچھ گچھ کی جنہوں نے ہمیں رام چندر کے بارے میں بتایا،ہم نے ان کال ریکارڈ کوبھی دوبارہ نکالا اور اتر پردیش کی ایک بڑی تعداد موصول ہوئی،ہم نے اس پر کام کیا اور یوپی میں شرما کا پتہ لگایا۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...