الیکشن کمیشن نے مودی کو آخری ریلی کرنے کا ’ اختیار‘ دے دیا: پی چدمبرم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 9:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج الیکشن کمیشن کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے گجرات انتخابات کے پروگرام کا اعلان کرنے میں تاخیر کر کے اس نے وزیر اعظم مودی کو اپنی آخری ریلی میں اپنی تمام سوغاتیں تقسیم کرنے کے بعد تاریخ کے اعلان کرنے کا کلی ’ اختیار‘ دے دیا ہے ۔ سوگاتے اشتراک کے بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے لئے "اختیار".سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ گجرات حکومت کی طرف سے تمام ’مراعات اور سوغات ‘ کا اعلان کرنے کے بعد اب الیکشن کمیشن کو اس کی ’طویل چھٹی‘سے ’واپس بلا‘ لیا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو ان کی آخری ریلی میں گجرات ا سمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لئے اختیار دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 12 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات 9 نومبر کو ہوں گے؛ لیکن گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا۔البتہ الیکشن کمیشن نے اب جاکر کہا ہے کہ گجرات میں انتخابات 18 دسمبر سے پہلے ہوں گے ۔ اس سے قبل کئی اپوزیشن لیڈر نے گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہ کئے جانے پر الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...