اویسی کا مودی حکومت پرحملہ، کہا میانمار میں پھنسے ہندوؤں کو تو نکال لاؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 9:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میانمار میں روہنگیامسلمانوں کی جاری نسل کشی کاشکاروہاں رہنے والے ہندؤں کوبھی ہوناپڑاہے۔بتایا جاتا ہے کہ میانمار میں رہنے والے کم از کم 86ہندوؤں کی اس تشدد میں موت ہو گئی ہے جبکہ 200ہندو خاندانوں کو برما آرمی اور اراکان روہنگیا سالویشن آرمی کے حملوں سے جان بچانے کے لئے جنگلوں میں بھاگنا پڑا ہے۔ہندوؤں پر ہونے والے اس ظلم کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت پر طنز کسا ہے۔اویسی نے اس خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔انہوں نے وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ براہ مہربانی کم از کم ان 200خاندانوں کو تو ہندوستان لے آئیں۔اس کے بعد ایک سوالیہ نشان لگاتے ہوئے لکھاہے’’دیا‘‘۔

غور طلب ہے کہ میانمار میں ہندوؤں کے مارے جانے کی یہ خبر انگریزی اخبار ٹیلی گراف نے شائع کی ہے۔خبر کے مطابق میانمار سے بنگلہ دیش آتے ہوئے بھی کئی لوگ تشدد کا شکار ہوئے تھے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں، تقریبا 3لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں داخل ہوچکے ہیں۔ 

بتادیں کہ وزارت داخلہ کے مطابق 14ہزار روہنگیا پناہ گزین قانونی طور پر ہندوستان میں رہ رہے ہیں،جبکہ 40ہزار سے زائد افرادایسے ہیں جو غیر قانونی طور پر پناہ گزین ہیں۔بتادیں کہ ہندوستانی حکومت نے غیرقانون طورپررہ رہے روہنگیا مسلمانوں کو میانمار واپس بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔جب کہ وہاں سے کمیونٹی کے لوگوں پر ظلم کی تصاویرسامنے آرہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...