خام تیل سے لدا ٹینکر الٹ گیا، خواتین اور بچے سڑک پر بہنے والے تیل کو حاصل کرنے دوڑپڑے 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2017, 2:18 AM | ریاستی خبریں |

کلبرگی:19/اپریل(ایس او نیوز)خام ناریل کے تیل سے لدا ٹینکر کلبرگی کے نواحی علاقہ شاہ باد کی روڈ پر الٹ گیا،جس کے بعد خواتین اور بچے سڑک پر بہہ رہے تیل کو حاصل کرنے کے لئے جمع ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ ہاربر سے حیدرآباد کی پرائیویٹ کوکنگ آئیل ریفائنری کو یہ ٹینکر 15ٹن تیل لے جارہا تھا کہ اس کے ڈرائیور وجے کمار نے اس کا توازن کھودیا اور ڈیوائیڈر سے یہ ٹرک ٹکراگیا،جس کے نتیجہ میں یہ الٹ گیا۔اس خبر کے عام ہوتے ہی خواتین اور بچے جنہیں جو بھی برتن ہاتھ لگا مقام واقعہ پہنچے اور یہ جانے بغیر کہ یہ ایک خام تیل ہے اور اس کے استعمال کے لئے ریفائنڈ کرنے کی ضرورت ہے ' تیل حاصل کرنا شروع کردیا۔ ڈرائیور جو گاڑی میں پھنس گیا تھا کو سڑک سے گزرنے والوں نے بچایا۔ اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔