بنگلورو میں 394 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ جلد بحال ہوگا: ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 10:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کے ڈپٹی کمشنر وی شنکر نے کہا ہے کہ شہر بنگلور میں غیر قانونی قبضوں میں جاچکی 15 ہزار ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ بحال کرنے کیلئے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔اے ٹی رام سوامی کمیٹی کی بنیاد پر شہر میں 394ایکڑ زمین پر سرکاری قبضہ فوری طور پر بحال کیاجائے گا۔ آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر ضلع کی زمین کا رقبہ 5.3لاکھ ایکڑ ہے ، جس میں سے 122918 ایکڑ زمین سرکاری ہے۔ جس میں سے 34111 ایکڑ غیر قانونی قبضوں میں جاچکی ہے جس کی نشاندہی اے ٹی رام سوامی کمیٹی رپورٹ نے کی تھی۔ ان غیر قانونی قبضوں میں تالاب ، گومال، اے اور بی خراب زمین شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان میں سے 7881 ایکڑ زمین سرکاری اسکولوں ، اسپتالوں اور عوامی مقاصد کیلئے استعمال کی جارہی ہیں جن کو خالی کرایا نہیں جاسکتا۔ تاہم بعض گومال اور دیرینہ قبضوں کو باقاعدگی دینے کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان کو بھی منظوری دے دی جائے گی۔ بنگلور کے اطراف 18 کلومیٹر کے دائرہ میں گومال ، اکرما سکرما ضوابط کے تحت قبضہ کی گئی زمینات کو باقاعدگی دینے کیلئے قدم اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی قبضوں میں جاچکی زمینوں کو باقاعدگی دینے کے بعد غیر قانونی قبضوں میں جانے والی زمین کا رقبہ محض 394 ایکڑ رہ جائے گا۔ جس کو تیزی سے خالی کرایا جائے گا۔بنرگٹہ روڈ کی اپولو اسپتال، نوجیون ٹرسٹ ، کونن کنٹے سوسائٹی ، ٹیک کام ایجوکیشن سوسائٹی اداروں کی طرف سے بڑی بڑی زمینوں پر قبضے کئے گئے ہیں ان زمینوں کے استعمال کے مقصد کو تبدیل کرکے قبضہ کرنے والوں پر جرمانہ کرنے کے ساتھ بازار کی قیمت الہ آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق طلب کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...