موصل میں قتل عام، خواتین اور بچے ملبے تلے دب گئے

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 9:41 PM | عالمی خبریں |

بغداد،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کے شہر موصل میں گذشتہ روز امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 230 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ فضائی بمباری کا نشانہ بننے والے مکانوں کے ملبے تلے دسیوں بچوں اور خواتین دب کر ہلاک ہوگئی ہیں۔ایک سیکیورٹی ذریعے نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ ایک مکان کیملبے سے ایک سو تیس افراد کی میتیں نکالی گئی ہیں جب کہ کئی افراد جن میں خواتین ارو بچے شامل ہیں اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ’نیو موصل‘ میں اتحادی طیاروں نے تین مکانوں پر بم گرائے جس کے نتیجے میں کم سے کم دو سو تیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ایک مکان کے ملبے سے 130 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ لاشی نکالنے کا عمل رات گئے جاری رہا ہے۔ مغربی موصل میں دو دیگر مکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 100 افراد مارے گئے۔
 نیو موصل میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی کئی افراد دبے ہوئے ہیں۔عراقی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں داعش کے خلاف جاری لڑائی کے دوران جن تین مکانوں پر اتحادی طیاروں نے بمباری کی تھی ان کے ملنے کے نیچے سے خواتین اور بچوں کو نکالنے کے لیے امداد کے لیے مسلسل مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق فضائی بمباری اور داعش کے خلاف لڑائی میں شدت کے باعث گذشتہ روز بمباری سے متاثرہ مقامات میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...