بنگلور: میئر کی حیثیت سے گزشتہ ایک سال کے دوران خدمات سے مطمئن ہوں میئرمنجوناتھ ریڈی کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 11:12 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:27؍ستمبر(ایس او نیوز) بی بی ایم پی کے لئے کل 28؍ستمبر کو نئے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔اس موقع پر موجودہ میئر بی این منجوناتھ ریڈی نے آج اپنی طلب کردہ پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ ایک سال کے دوران میئر کی حیثیت سے خدمات انجام کی دہی کو اطمینان بخش بتایا اور کہا کہ بنگلور جیسے بڑے شہر میں جہاں 198؍وارڈس ہیں۔ ایک سال کے عرصہ میں تمام کام مکمل کرنا ناممکن بات ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ میئر کی میعاد کم از کم دوتا ڈھائی سال کی جائے تو بہت سارے پروگرام مکمل کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے جے ڈی ایس کے تعاون سے میئر کی حیثیت سے بہت سارے کام کئے ہیں اور مطمئن ہیں کہ انہوں نے میئر کی حیثیت سے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے علاوہ بی بی ایم پی کی آمدنی کو بڑھانے اور ٹیکس وصولی، کوڑا صفائی کے علاوہ کئی شعبوں میں بے مثال خدمت انجام دی ہے۔ منجوناتھ ریڈی نے بتایاکہ ایک سالہ میعاد میں انہوں نے بی بی ایم پی انتظامیہ میں سدھارلانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ پاک صاف اور خوبصورت بنگلور بنانے کے عزم کے ساتھ انہوں نے بنگلور شہر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی جانب توجہ دینے کے علاوہ شہر کو مزید خوبصورت بنانے میں بھی کئی ایک منصوبے جاری کئے۔ بی بی ایم پی کے خزانہ کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکس وصولی کی جانب توجہ دی۔ ٹیکس ادائیگی کے لئے آن لائن نظام جاری کرنے کے علاوہ شہر کی کئی بڑی کمرشیل عمارتوں سے جوٹیکس بقیہ وصول ہونا تھا۔ اس ٹیکس کو وصول کرنے ٹھوس اقدامات کئے اور ٹیکس وصولی آندولن چلایا۔ 916؍بینکوں کے کھاتہ میں ٹیکس وصولی کے جو اکاؤنٹ کھولے گئے تھے انہیں منسوخ کرکے صرف 29؍بینک کھاتوں کے ذریعہ رقم وصولی کی اجازت دے کر حساب وکتاب رکھنے آسانی فراہم کی ہے۔ ترقیاتی کام چلانے والے ٹھیکہ داروں کو بل اداکرنے کے طریقۂ کار میں بھی تبدیلی لاکر محکمہ میں رشوت خوری کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے اور آرٹی جی پی کے ذریعہ 2213؍کروڑ کی رقم راست طورپر ٹھیکہ داروں کے بینک کھاتوں میں جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل بی بی ایم پی کا خزانہ خالی ہونے پر اخراجات کے لئے رقم حاصل کرنے بی بی ایم پی کی ملکیت جن عمارتوں کو رہن رکھاگیا تھا۔ انہیں چھڑالیا گیا ہے اور بی بی ایم پی کی مالی حالت میں سدھار لایا گیاہے۔ ریاست کی کانگریس حکومت نے گزشتہ سال بی بی ایم پی کے لئے اور بنگلور کی ترقی کے لئے 7,300؍کروڑ کی مالی امداد فراہم کی جن کے لئے وہ شہریان بنگلور کی جانب سے وزیر اعلیٰ سدارامیا کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ ساتھ ہی ریاستی وزراء رام لنگا ریڈی، کے جے جارج اور روشن بیگ کا بھی انہوں نے شکریہ اداکیاہے۔ شہرمیں کوڑا صفائی کے لئے اور کوڑا ڈمپ کرنے نئی تکنالوجی اور طریقۂ کار استعمال کرکے کوڑا ڈمپ کرنے اور اسے استعمال میں لے آنے 6؍نئے یونٹ قائم کئے گئے اور کوڑا کا مسئلہ بڑی حد تک حل کرلیا گیا۔ حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی اس سے کوڑا صاف کرنے کے کام میں بھی بڑی آسانی ہورہی ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کے دورمیں ہی پورا کاریکاس کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ حکومت نے منظور کرکے خاکروبوں کی معاشی حالت میں سدھار لانے قدم اٹھایا۔ شہر کی ترقی کے لئے جو نگرو تھان پروگرام بنایا گیا۔ اس پروگرام کے تحت 417؍کروڑ کی لاگت سے 268؍راستوں کو 200؍کروڑ کی لاگت سے 16.57؍کلومیٹر راستوں کو ٹنڈر شیور روڈس کے طورپر اور 30تا 40؍برسوں سے جن راستوں پر توجہ نہیں دی گئی تھی وہاں وہائٹ ٹیاپنگ کاکام شروع کرکے ان راستوں کو مزید بہتر بنایا گیاہے۔ 800؍کروڑ کی لاگت سے ان راستوں کو ماڈل روڈ بنایا جارہاہے۔ راج کالوے اور بڑے نالوں پر ناجائز قبضہ تھا جس سے شہر میں بارش کے دوران پانی آسانی سے نہ بہہ پارہاتھا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر راج کالوے اور برساتی نالوں پر تعمیر غیرقانونی تعمیرات کو ڈھانے کاکام شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے اب آئندہ شہر کے ہزاروں افراد سیلابی پانی کے مکانوں اور راستوں پر داخل ہونے کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...