ٹی ڈی پی نے این ڈی اے چھوڑی، عدم اعتمادکی تجویزلانے کافیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th March 2018, 11:01 AM | ملکی خبریں |

امراوتی 16 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے آج باضابطہ طور پر این ڈی اے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے مرکز ی حکومت کے انکار کی وجہ سے ناراض پارٹی کے دو رہنماؤں کے نریندر مودی کی حکومت سے ہٹنے کے کچھ دنوں بعدہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریاست کے ساتھ ہوئی نا انصافی کے پیش نظر پارٹی مودی حکومت کے خلاف ایک عدم اعتماد کی تجویز لائے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ پی اشوک گج پتی راجو اور وائی ایس چودھری نے آٹھ مارچ کوآندھراپردیش تنظیمی ایکٹ 2014 پر وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ پارٹی سربراہ اور آندھرا پدریش وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ٹی ڈی پی پولٹ بیورونے متفقہ طورپریہ فیصلہ کیا۔ اس نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی آج عدم ا عتماد کی تجویز کے ضمن میں ایک نوٹس جاری کرے گی۔ پارٹی پولٹ بیوروکے این ڈی اے چھوڑنے کے فیصلے پر ایک نشست آج شام ہونی تھی لیکن نائیڈو کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ آج صبح ہوئی روزانہ ٹیلی کانفرنس میں ہی ایک نشست کی ضرورت پوری کرلی گئی ۔ سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ ٹی ڈی پی، بی جے پی صدر امیت شاہ اور این ڈی اے کے دیگر ارکان کو اپنے فیصلے اور اس کی وجوہات کی اطلاع کے لیے ایک مکتوب لکھے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...