بنٹوال میں بے قابوکار کی زد میں آنے والی ماں شدید زخمی، ۳ سالہ بچی ہلاک۔ کئی موٹر بائکس کو نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th February 2018, 2:18 AM | ساحلی خبریں |

بنٹوال8؍فروری (ایس او نیوز)مورجے نامی مقام پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہونے  کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جبکہ اس کی ۳ سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں فوت ہوگئی۔ اس کے علاوہ اس بے قابو کار کی زد میں آنے والی پارک کی ہوئی کئی موٹر بائکس کو شدید نقصان پہنچا ۔

بتایاجاتا ہے کہ ہلاک ہونے والی بچی کانام وائشاوی ہے۔پرمیلا نامی خاتون اپنے کسی رشتے دار کے گھر پربچے کی پیدائش کے تعلق سے منائے جارہے پروگرام میں شرکت کے بعدبیٹی وائشاوی کو لے کر گھر واپسی کے لئے سڑک کنارے کھڑی تھی کہ اچانک ایک نانو کار بے قابو ہوکر ان کی طرف بڑھی اور انہیں کچلنے کے بعد ذرا آگے پارک کی گئی موٹر بائکس سے ٹکراگئی۔شدیدزخمی ماں اور بیٹی کو فوری طور پر منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیاگیا مگر بچی کو بچایا نہیں جاسکا۔

پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعدحادثے کے لئے ذمہ دار کار ڈرائیورمحی الدین صاحب کو گرفتار کرلیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔