صوبائی پرچم میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th March 2018, 8:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍مارچ(ایس او نیوز) ریاستی کابینہ نے کل جس صوبائی پرچم کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ تمام سرکاری پروگراموں میں اس پرچم کا استعمال کیا جاسکتاہے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ مختلف ترقیاتی پروگراموں کے افتتاح کے سلسلے میں آج یہاں آمد کے بعد پریا پٹنہ میں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ صوبائی پرچم کے تمام رہنما خطوط کو قطعیت دی جاچکی ہے، اس پرچم کا ایک اپنا مقام اور مرتبہ رہے گا، اور اس کیلئے باضابطہ فلاگ کوڈ مرتب کیا جائے گا۔ ہر ایک کو اس کا احترام کرنا لازمی ہوگا۔ ہاسن ضلع کی ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری کے تبادلے پر مرکزی اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے اسٹے آرڈر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ سرکاری افسران کے تبادلوں کے معاملے پر عوامی بحث نہیں کی جاسکتی۔ میسور کے ورونا اسمبلی حلقہ میں جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی کی وکاس پرویاترا کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جنتادل (ایس) ایک سیاسی جماعت ہے اسے عوامی پروگرام کے اہتمام کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے، اس پر وہ تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سیاسی پارٹی صرف عام جلسوں یا ریلیوں سے انتخابات جیت نہیں سکتی، اس سے پہلے بھی مختلف سیاسی جماعتوں نے جلسے اور ریلیوں کا اہتمام کیا ہے، لیکن کامیابی انہیں کو ملی ہے جنہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہو۔ سابق وزیر ایچ وشواناتھ کے اس بیان پر کہ سدرامیا نے لوک آیوکتہ ادارے کو برباد کردیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس بیان پر وہ تبصرہ کرنا درست نہیں سمجھتے ۔اس موقع پر وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ ریاست میں بجلی اور پانی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ اگلے چار ماہ تک ریاست میں بجلی کا بحران نہ ہونے پائے اس کیلئے مختلف ذرائع سے بجلی کا ذخیرہ کیا جارہا ہے۔ وزیر برائے تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...