مرکزی حکومت کا رد کردہ حج سبسڈی تمل ناڈو اور پدوچیری کی طرح ریاستی حکومتیں جاری کریں۔ مسلم لیگ کا مطالبہ
چنئی ( پریس ریلیز/ایس او نیوز ) انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے رد کردہ حج سبسیڈی کو جس طرح تمل ناڈو اور پدوچیری حکومت نے جاری کیا ہے اسی طرح دوسرے ریاستیں بھی جاری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی کی حکومت اقلیت مخالف منصوبے خاص طور پر مسلم مخالف منصوبے نافذ کرنے میں لگی ہوئی ہے ، مسلمانوں کو کئی عرصہ سے حاصل حج سبسیڈی کو مرکزی بی جے پی حکومت نے اچانک رد کرکے اپنی نفرت کی سیاست کو اجاگر کیا ہے۔ مرکزی حکومت کے اس اقدام کی کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے اند ر اور باہر سخت مذمت کی ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت نے ہندوستان سے حج کیلئے جانے والے 1,75,000 عازمین حج کو کئی ہزار کروڑ روپئے سبسڈی فراہم کرنے کا جھوٹا پروپگینڈہ کرکے اقلیتوں کے مذہبی سفر کا مذاق بنا یا گیا ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ مرکزی حکومت کے اس جھوٹے پروپگینڈے اور اقلیت مخالف سیاست کی سخت مذمت کرتی ہے۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے حاجیوں کو جاری کی جانے والی سبسڈی ہزارکروڑ یا سو کروڑ نہیں ہے بلکہ صرف 50 کروڑ روپئے ہے۔ حال ہی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن اسمبلی کے اے ایم محمد ابوبکر نے تمل ناڈو اسمبلی میں یہ مطالبہ رکھا کہ تمل ناڈو حکومت کی جانب سے جس طرح امر ناتھ جانے والے ہندو یاتریوں اوریروشلم جانے والے عیسائی یاتریوں کو سبسڈی فراہم کیا جارہا ہے اسی طرح مسلمان عازمین حج کو بھی سبسڈی فراہم کیا جائے۔ جس کے بعد تمل ناڈو اسمبلی میں وزیر اعلی پلنی سوامی نے مسلمانوں کو حج سبسڈی جاری کرنے کے لیے 6کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا ۔ تمل ناڈو حکومت اور وزیر اعلی کے اس مستحسن اقدام کو انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر کی جانب سے رکن اسمبلی کے اے ایم محمد ابوبکر نے تمل ناڈو حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
تمل ناڈو حکومت کی جانب سے حج سبسڈی جاری کرنے کے اعلان کے بعد اس کی تقلید کرتے ہوئے پدوچیری حکومت اور وزیر اعلی نارائن سوامی نے بھی پدوچیری سے جانے والے ہر ایک عازمین حج کے لیے0 16,69روپئے سبسڈی کے طور پر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ نے پدوچیری حکومت کا بھی شکریہ ادا کیاہے۔
مسلم لیگ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے حج سبسڈی رد کرکے سیکولر پالیسیوں کے خلاف کام کیا ہے جبکہ تمل ناڈو اور پدوچیری نے مرکزی حکومت کے اس سیکولرمخالف پالیسی کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے حج سبسڈی کو دوبارہ جاری کیا ہے۔ جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے امید ظاہر کرتے ہوئے دیگر ریاستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی تمل ناڈو اور پدوچیری کی طرح اپنے ریاستوں کے عازمین حج کے لیے سبسڈی جاری کرکے جمہوریت اور سیکولر سماجی انصاف کے اصولوں پر عمل کریں۔
Related News in English:
Tamil Nadu announces Hajj subsidy, months after Centre scrapped grant
http://sonews.in/weMU