یو ایس اوپن ٹینس:سرینا ولیمز اور نائومی اوساکا فائنل میں پہنچ گئیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th September 2018, 1:22 PM | اسپورٹس |

نیویارک،8ستمبر ( ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جاپان کی نائومی اوساکا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی میڈیسن کیز اور لٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سرینا ولیمز نویں مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان کی نائومی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ناؤمی اوساکا کا میچ دیکھنے کے لیے ان کی والدہ بھی کورٹ میں موجود تھیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشز سیریز: پانچویں ٹیسٹ میچ انگلینڈ نےآسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دی، سیریز 2-2 سے برابر

اوول میں کھیلے گئے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگ میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں انگلینڈ نے یہ ٹیسٹ 135 رنز سے جیت کر ایشز سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔