یتیم خانوں اوربزرگوں کے گھروں کو مفت چاول کی فراہمی: قادر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th March 2017, 2:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:18/مارچ(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے کہاکہ ریاستی حکومت انا بھاگیہ اسکیم کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ یکم اپریل سے اس اسکیم کے تحت بی پی ایل کارڈوں پر تقسیم ہونے والے چاول کی مقدار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب پانچ کلو کی بجائے ماہانہ سات کلو چاول دئے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ریاست بھر میں یتیم خانوں، مفت کھانا مہیا کرانے والے مراکز اور دیگر بزرگوں کے گھروں وغیرہ کو حکومت کی طرف سے چاول مفت فراہم کئے جائیں گے۔آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بلگام میں بتایاکہ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت اس بار وزیر اعلیٰ کی طرف سے بجٹ میں چاول کی مقدار بڑھانے کے ساتھ ایک خاندان کو ایک کلو تور دال، جن لوگوں کے پاس ایل پی جی کنکشن نہیں ہے دیہی علاقوں میں انہیں تین لیٹر مٹی کا تیل، جن کے پاس گیس ہے انہیں ایک لیٹر مٹی کا تیل مہیا کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یوٹی قادر نے بتایاکہ یتیم خانوں، بزرگوں کے گھروں اور مختلف اداروں اور انجمنوں کی طرف سے مفت کھانا مہیا کرانے کیلئے قائم مراکز کو اناج مفت مہیا کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ بلگام ضلع میں راشن کارڈ نظام کے تحت ماہانہ تیرہ لاکھ لیٹر سے زائد مٹی کا تیل مہیا کرایا جارہاہے، جن بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کی طرف سے مٹی کا تیل نہیں خریدا جائے گا حکومت کی طرف سے انہیں انیل بھاگیہ اسکیم کے تحت گیس کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا یا پھر ریچارجیبل ایل ای ڈی لائٹ مہیا کرائے جائیں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...