منظم جرائم کسی خاص ریاست تک محدود نہیں: سپریم کورٹ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 9:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منظم جرائم کسی خاص ریاست تک محدود نہیں ہے اور کوئی نچلی عدالت سخت مکوکا لگانے کے لئے مجرموں کے خلاف ریاست کے باہر دائر کئے گئے الزامات کے متعلق تفصیلی معلومات لے سکتی ہے۔مہاراشٹر منظم جرائم کنٹرول آئین (مکوکا) منظم جرائم پر روک لگانے کے لئے مجرموں کے خلاف لگایا جاتا ہے۔یہ قانون دہلی میں بھی نافذہے۔جسٹس ایس اے بوبڑے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی بنچ نے مذکورہ تبصرہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دہلی حکومت کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔ ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے مبینہ گینگسٹر برجیش سنگھ کو کئی بنیادوں کے تحت مکوکا کے تحت الزامات سے بری کرنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ان بنیادوں میں ایک بنیاد منظم جرائم گروہ چلانے کو لے کر چارج شیٹ قومی دارالحکومت کے باہر دائر کرنا بھی شامل تھا۔ عدالت عظمی نے ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ مکوکا کی دفعہ 2 (ڈی) میں دیا گیا لفظ ’قابل عدلیہ‘ دہلی میں عدالتوں تک محدود نہیں ہے اور مسلسل غیر قانونی سرگرمی پیدا کرنے والوں کے خلاف دیگر ریاستوں میں دائر مقدما ت کا بھی نوٹس لیا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...