تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو حمایت دینے کا متبادل بند نہیں ہوا ہے:بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2018, 5:03 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد ،11دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے ایک دن پہلے پیر کو بی جے پی نے اشارہ دیا کہ اگر ٹی آر ایس کی سیٹیں کم آتی ہیں تو اسے حمایت دینے کا اختیار بند نہیں ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے لئے تیار ہے۔بی جے پی کے قومی ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے کہا کہ زیادہ تر ایگزٹ پول میں ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹر سمیتی)تلنگانہ میں اقتدار پر قابض ہوتی نظر آرہی ہے اور اس کے صحیح ثابت ہونے کا امکان ہے۔معلقہ اسمبلی کی صورت میں ان کی پارٹی کے سامنے دستیاب اختیارات پر راؤ نے کہا کہ ابھی اس پر تبصرہ کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ نہیں جانتے کہ ٹی آر ایس کو کتنی سیٹیں ملنے جا رہی ہے۔راؤ نے اشارہ دیا کہ کانگریس کو حزب اختلاف میں رکھنے کے لئے بی جے پی چندرشیکھرراؤ سے ہاتھوں ملانے سے گریزنہیں کرے گی۔کانگریس یا اسدالدین اویسی کی قیادت والی ایم آئی ایم سے بی جے پی کو کوئی مطلب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی یقینی طور پر ایک مستقل حکومت چاہتی ہے اور معلقہ اسمبلی کی صورت میں ہم دیکھیں گے کہ کون ہماری حمایت مانگتا ہے، ہم یقینی طور پر کانگریس یا ایم آئی ایم کو حمایت نہیں دیں گے۔سال 2014کے انتخابات میں بی جے پی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این کے چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں تیلگو دیشم پارٹی نے اتحاد میں پانچ نشستیں جیتی تھیں۔بی جے پی7دسمبر کوہوئے انتخابات میں تنہاالیکشن لڑی تھی، جبکہ ٹی ڈی پی کانگریس کی زیر قیادت پیپلز فرنٹ کا حصہ تھی،پیپلز فرنٹ میں تلنگانہ جن سمٹی اور بھارتی کمونسٹ پارٹی شامل ہیں۔راؤ نے کہا کہ ہم تلنگانہ انتخابات کانگریس اور ٹی آرایس کے خلاف لڑے تھے، لہذا ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر خوش ہوں گے،لوگوں نے ہمیں یہ کردار ادا کرنے کیلئے دیا ہے اور ہم اس کردار کو اداکرنے کولے کر بھی خوش ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...