اپوزیشن کا بند ناکام،سبکی سے بچنے کے لئے تشددپر آمادہ:بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 11:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جیپی)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے دئے گئے بند کے نعرہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے پیر کے روز کہاکہ عوام کا ساتھ نہ ملنے سے غصہ اور جھنجلاہٹ میں آکر اپوزیشن تشددپر آمادہ ہے اور ملک میں خوف کا ماحول بنارہی ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ جمہوریت میں احتجاج کا حق سب کے پاس ہوتاہے لیکن یہ احتجاج تشددسے کیاجارہاہے۔ملک بھر میں پٹرول پمپ نذر آتش کئے جارہے ہیں۔بسیں اور کاریں توڑی جارہی ہیں۔بہار کے جہان آباد میں بند حامیوں کی بھیڑ کے ذریعہ ایمبولنس روکے جانے کی وجہ سے ایک معصوم بچی کی موت ہوگء ہے۔انھوں نے پوچھا کہ آخر اس تشدد اور اس بچی کی موت کا کون ذمہ دارہے۔

مسٹر پرساد نے کہاکہ عوام بندکے ساتھ نہیں ہیں۔اس سے کانگریساور اپوزیشن کے لوگ غصہ میں پرتشددکارروائیاں کررہے ہیں۔ملک میں خوف کا ماحول بنایا جارہا ہے۔ عوام کی حمایت نہ ملنے پر تشددسے بند کرایاجارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...