ای وی ایم معاملہ: کانگریس سمیت 21 اپوزیشن پارٹیوں کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th February 2019, 11:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن پارٹیوں نے ای وی ایم پر اٹھ رہے سوالوں کو لے کر سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔ ای وی ایم سے متعلقہ اپنی شکایتیں لے کر کانگریس کی قیادت میں 21 اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر پیر کی شام انتخابی کمیشن کے صدر دفتر ’نِرواچن سدن‘ پہنچے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے انتخابی کمیشن سے ملاقات کر ای وی ایم مشینوں کو لے کر آ رہی شکایتوں کے مدنظر بیلٹ پیپر سے انتخابی کرانے کا مطالبہ کیا۔ انتخاب میں زیادہ وقت نہیں ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہونے کی حالت میں اپوزیشن پارٹیوں نے ای وی ایم سے انتخاب کے لیے کئی اہم مشورے دیے ہیں۔

اپوزیشن پارٹیوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی، این سی پی صدر شرد پوار سمیت کئی لیڈروں کے ذریعہ دستخط کی ہوئی ایک عرضداشت پیش کر کمیشن سے کہا کہ ای وی ایم سے انتخابات کرانے کی حالت میں 100 فیصد وی وی پیٹ کا انتظام کیا جائے۔ ساتھ ہی انتخابی کمیشن میں 50 فیصد وی وی پیٹ پرچیوں کی گنتی یقینی بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ یہ بات بھی الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی گئی کہ جن سیٹوں پر فتح کا فرق 5 فیصد ہو، وہاں سارے وی وی پیٹ پرچیوں کی گنتی کی جائے۔

انتخابی کمیشن سے ملاقات کے بعد لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم نے ای وی ایم مشینوں پر اٹھ رہے سوالوں کو لے کر انتخابی کمیشن سے غیر جانبدارانہ اور خامی سے پاک انتخاب کے لیے کئی مطالبات رکھے ہیں۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر بیلٹ پیپر سے انتخاب ممکن نہیں تو پھر 50 فیصد وی وی پیٹ پرچیوں کی گنتی کا انتظام کیا جائے۔

بعد میں کمیشن کی جانب سے ایک بیان جاری کر بتایا گیا کہ کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے ذریعہ اٹھائے گئے ایشوز پر غور کیا جائے گا اور ان پر صلاح و مشورہ ہوگا۔

اپوزیشن پارٹیوں کے نمائندہ وفد میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، ملکارجن کھڑگے، احمد پٹیل، آنند شرما کے ساتھ ہی ٹی ڈی پی لیڈر چندرا بابو نائیڈو، این سی پی لیڈر ساجد مینن، ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک او برائن، ایس پی لیڈر رام گوپال یادو، بی ایس پی لیڈر ستیش چندر مشرا، سی پی ایم لیڈر محمد سلیم، سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ، آر جے ڈی لیڈر منوج جھا، عآپ لیڈر سنجے سنگھ، جے ڈی ایس لیڈر دانش علی، اے آئی یو ڈی ایف کے بدرالدین اجمل اور آر ایس پی کے این کے پریم چندرن سمیت کئی اہم لیڈران شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...