10 دسمبر کو دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ، کجریوال بھریں گے’ ہنکار‘ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th December 2018, 3:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوا ل بی جے پی اینٹی محاذ کی میٹنگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ 10 دسمبر کو تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے دہلی میں میٹنگ بلائی ہے، جہاں ملک بھر کی کئی سیاسی جماعت موجود رہیں گی ۔عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے نارتھ ایسٹ دہلی کی سیلم پور اسمبلی میں ہفتہ کو ایک پروگرام کے دوران بتایا کہ بی جے پی مخالف محاذ کی اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے اروند کجریوال کو بھی بلایا گیا ہے۔ سنجے سنگھ نے بی جے پی کو ہندوستان کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر اتحاد کی بات چل رہی ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے 10 دسمبر کو ایک میٹنگ بلائی ہے۔ اس اجلاس میں ملک بھر کے سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک رائے قائم کی جائے گی کہ کس طرح بی جے پی ہندوستان کے اتحاد کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔ بی جے پی کی پورے ہندوستان میں ضمانت ضبط کرائیں گے۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے بلند شہر میں پولیس افسر کی موت کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ ساتھ ہی بی جے پی لیڈروں پر معاشرے کو توڑنے کی سیاست کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر نے کہا تھا کہ تاج محل کو توڑ دو کیونکہ وہ مغلوں نے بنایا تھا۔ میں بھاجپائی کو کہتا ہوں کہ قطب مینار بھی توڑ ڈالو اسے بھی مغلوں نے بنایا، پارلیمنٹ ہاؤس اور صدارتی محل توڑ ڈالو اسے انگریزں نے بنایا ہے ۔ لال قلعہ جہاں سے وزیر اعظم مودی تقریر کرتے ہیں اسے بھی توڑ دو کیونکہ اسے مغلوں نے بنایا؛ لیکن توڑنے سے نہیں بلکہ ہندوستان کو جوڑنے سے کام ہوگا ۔ سنجے سنگھ نے اس دوران نعرہ دیا کہ’ بی جے پی سے ساودھان، ورنہ نہیں بچے گا ہندوستان‘۔ایک طرف جہاں 5 ریاستوں کے انتخابی نتائج آنے والے ہیں اس سے ٹھیک پہلے 2019 لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کو گھیرنے کی تیاری میں اپوزیشن پارٹی لگ گئی ہیں ۔حال ہی میں دہلی کے رام لیلا میدان میں کسانوں کی تحریک کے دوران اروند کجریوال اور راہل گاندھی سمیت اپوزیشن پارٹی کے کئی لیڈر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اس سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے کہا تھا کہ مودی انتخابی وزیر اعظم ہیں جو انتخابات کے وقت سب کی تنقید کرتے ہیں۔ ہمیں انتخابی وزیر اعظم نہیں چاہئے، ہمیں ایسا وزیر اعظم چاہئے جو حکومت کرے، وزیر اعظم کو بدلنا چاہئے اور اچھے وزیراعظم لایا جانا چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...