مودی سے راہل کے گلے ملنے پر یشونت سنہا کو ملا طنزکا موقع 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd July 2018, 1:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)مودی حکومت کے خلاف مسلسل باغیانہ تیور اختیار کرنے والے سابق بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی طرف سے پی ایم مودی کو گلے لگائے جانے کو لے کر مودی پر طنز کیا ہے۔ وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی کو گلے لگنے والے تنازعہ میں یشونت سنہا کا ساتھ ملا ہے۔ اکثر مودی کی کھل کر تنقید کرنے والے سنہا نے ایک بار پھر پی ایم مودی پر نشانہ لگایا اور انہیں سیریل ہگر(ہمیشہ گلے لگانے والا) قرار دیا ہے۔ بتا دیں کہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تجویز کے حق میں بولنے کے دوران راہل گاندھی وزیر اعظم مودی کی نشست پر جاکر ان سے گلے ملے تھے۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کا یہ بیان اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ راہل گاندھی کا پی ایم مودی سے گلے ملنے کی واقعہ کی ایک طرف جہاں بی جے پی کے تمام لیڈر مذمت کر رہے ہیں، وہیں پی ایم مودی کے ناقد مانے جانے والے بی جے پی لیڈر یشونت سنہا راہل گاندھی کا بالواسطہ طور پر حمایت کر رہے ہیں۔یشونت سنہا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا اور انہوں نے پی ایم مودی کو عادتاً گلے لگانے والا شخص بتایا۔ دراصل اس ٹویٹ میں انہوں نے پی ایم مودی کے لئے طنز کیا ہے۔ یشونت سنہا نے ٹویٹ کیا کہ بار بار گلے لگانے والے کو جب گلے لگایا گیا۔یشونت سنہا نے اس ٹویٹ سے پی ایم مودی پر نشانہ لگایا ہے اور ان کو عادتاً گلے لگنے والا بتایا ہے۔ ایسا اس وجہ سے پی ایم مودی اکثر غیر ملکی سربراہوں کے ساتھ گلے ملتے ہیں اور اپنے تعلقات کو بہتر بنانے اور بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹرمپ سے لے کر کئی ممالک کے سربراہوں کے ساتھ پی ایم مودی کی گلے ملنے والی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یشونت سنہا نے پی ایم مودی کو لے کر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادتاًسب گلے ملنے والے کو ایک گلے لگانے والا ملا۔ بتا دیں کہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تجویز کے حق میں بات کرتے ہوئے راہل گاندھی اچانک وزیر اعظم مودی کے پاس چلے گئے تھے اور انہیں گلے لگا لیا تھا۔ تاہم پی ایم مودی کے چہرے کے آثار بتا رہے تھے کہ انہیں اس کی توقع بھی نہیں تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔