موہن بھاگوت کے ’کتّے- شیر‘ والے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے کیا حملہ بتایا ’’ہندو مخالف‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2018, 12:31 PM | ملکی خبریں |

ناگپور، نئی دہلی9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے ہزاروں سالوں سے ہندووں کے پریشان رہنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ہندووں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شیر اکیلا ہوتا ہے، تو جنگلی کتے بھی اس پرحملہ کرکے اپنا شکار بناسکتے ہیں۔ بھاگوت کے اس بیان پر اپوزیشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبرپارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ آرایس ایس دوسروں کی عزت کم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آرایس ایس دیگر لوگوں کو کتا اور خود کو شیر بتاتے ہوئے ان کی عزت کوکم کررہا ہے۔ آرایس ایس کی اس زبان کو لوگ خارج کردیں گے‘‘۔

بہوجن مہاسنگھ کے لیڈر پرکاش امبیڈکر نے امریکہ کے شکاگو میں منعقدہ عالمی ہندو کانگریس میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت کی ہے۔ امبیڈکر نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں بھاگوت کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’کتے‘‘ کا پس منظراپوزیشن پارٹیوں کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں موہن بھاگوت کی اس ذہنیت کی مذمت کرتا ہوں، جس میں انہو ں نے ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کا ذکر کتے کی شکل میں کیا ہے۔ امبیڈکر نے کہا کہ پارٹیاں اقتدار میں آئیں اور گئیں، لیکن یہ ذہنیت برسراقتدار کی سوچ کو دکھاتی ہے کہ اپوزیشن ان سے لڑ نہیں سکتا۔ امبیڈکر نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ انہیں اقتدارمیں دوبارہ لانے سے قبل لوگوں کو ازسرنو غور کرنا چاہئے۔

کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے بھی بھاگوت کے بیان پر مخالفت درج کرائی۔ این سی پی نے آرایس ایس کو ’’ہندو مخالف‘‘ بتایا۔ این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا کہ آرایس ایس اور بی جے پی ہندو مخالف ہیں اور وہ صرف ذات اور مذہب پر مبنی سیاست کرنا جانتے ہیں۔ کانگریس ترجمان سچن ساونت نے کہا کہ آرایس ایس کا نظریہ ہندو مخالف ہے۔ یہ دوسری ذات اور مذہب کے لوگوں سے نفرت کرتے ہیں۔ یہ شرمندگی کی بات ہے کہ آرایس ایس سربراہ نے ایسا تبصرہ کیا۔

حالانکہ بی جے پی لیڈر رام مادھو نے بھاگوت کے بیان کا بچاو کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس سربراہ نے ہمیشہ ہندو طبقے اور ملک کے مفاد کے لئے بات کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...