این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں اوپیندرکشواہا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th November 2018, 12:38 PM | ملکی خبریں |

دہلی17 نومبر ﴿ایس او نیوز﴾لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرسیٹوں کی تقسیم کو لے کراین ڈی اے میں جاری رسہ کشی کے درمیان مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے کہا کہ انہوں نے اپنا من بنالیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں ہفتہ کو پٹنہ میں نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ اپنی رائے   پرتبادلہ خیال کروں گا اورآپ ایک بڑے فیصلے کی امید کرسکتے ہیں۔

وہیں کشواہا نے بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ سے ایک بارپھرملنے کا وقت طلب کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی  ہے کہ انہیں ملنے کا وقت ملے گا۔ کشواہا نے دعوی کیا ہے کہ این ڈی اے سے سیٹ شیئرنگ پران کی بات بن جائے گی اوراگرنہیں بنی تووہ وزیراعظم سے بھی بات کریں گے۔

دوسری طرف جے ڈی یو کے بہارپردیش صدروششٹھ نارائن سنگھ نے اوپیندرکشواہا کو لے کرجمعہ کو بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے این ڈی اے کی صحت پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدرکے بیان سے واضح ہے کہ اتحاد کے رشتوں میں تلخیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

وہیں آرایل ایس پی لیڈرپردیپ مشرا نے کہا کہ ان کی پارٹی وششٹھ نارائن سنگھ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بات بی جے پی سے ہورہی ہے کیونکہ آرایل ایس پی کا اتحاد بی جے پی سے ہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ معاملے کوختم کرنے کے لئے ضرورت ہوئی توپارٹی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بات کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...