ریاست میں آپریشن کنول کی ضرورت نہیں:ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2018, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍اگست (ایس او  نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی ریاستی یونٹ کے صدر بی ایس ایڈی یورپا نے آج کہا کہ ہمیں کرناٹک میں آپریشن کنول کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس لیڈروں نے جوالزام لگایا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کنول پر عمل کرنے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔ اس سلسلہ میں کانگریس لیڈر فضول الزامات لگا رہے ہیں ۔

کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ اور ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیو کمار کے کل لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایڈی یورپا نے آج کہا کہ انہیں کل دہلی پارٹی کے دوسرے کام سے طلب کیا گیا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی اورپارٹی کے صدر امیت شاہ سے ملاقات کرکے ریاست کی سیاسی صورتحال پر انہوں نے دونوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ آپریشن کنول کیلئے انہیں کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ریاستی مخلوط حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان حالات ایسے پیدا ہوجائیں گے کہ حکومت خود بخود گر جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ لوک سبھا اور مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنا ہمارا مقصد ہے ۔ اس مقصد کے لئے کل سے ہی میں ریاست گیر دورے شروع کررہا ہوں۔ پارٹی کے لیڈر پورے تین ماہ ریاست بھر کے دورے کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔