آپریشن کنول کے جواب میں ہم آپریشن کانگریس کریں گے بی جے پی کے 20سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے رابطہ میں ہیں:لیبر منسٹر وینکٹ رمنپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2019, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو14جنوری (ایس او نیوز)سنکرانتی کے بعد ریاستی حکومت گر جائے گی ۔ بی جے پی کے قائدین کی جانب سے دےئے جارہے اس قسم کے بیان پرمخلوط حکومت کے وزراء نے متحدہ طور پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی مضبوط ومستحکم ہے۔

ٹرانسپورٹ وزیر ڈی سی تمنا نے کہا کہ جب تک حکومت ہے تب تک عمدہ کام کریں گے۔ حکومت گر جائے گی اس خوف سے اپنے فرض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کریں گے ۔ نامہ نگاروں سے آج انہوں نے کہا کہ حکومت کمزور یا گرجائے گی اس بارے میں ہم فکر مند نہیں ہیں ۔ بی جے پی لیڈر کہہ رہے ہیں حکومت عنقریب گرجائے گی ۔ اس بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے اورنہ ایسا ہونے والا ہے ۔ سنکرانتی کے بعد کوئی بھی کرانتی ہونے والی نہیں ہے۔ کمارسوامی کی زیر قیادت مستحکم حکومت جاری رہے گی ۔

لیبر منسٹر وینکٹ رمنپا نے کہا کہ بی جے پی والے اگرآپریشن کنول کرتے ہیں تو ہم آپریشن کانگریس کریں گے۔ بی جے پی کے 20سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے رابطہ میں ہیں۔ کانگریس میں شامل ہونے کے لئے وہ تیار ہیں۔ کسی بھی حال میں یہ ممکن نہیں ہے کہ ایڈی یورپا وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔بی جے پی لیڈر وں کی باتیں جھوٹ کاپلندہ ہوا کرتی ہیں۔ ریاستی مخلوط حکومت 5سال تک انتہائی مضبوطی کے ساتھ اقتدار پررہے گی۔ اس میں شک کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ ریاستی وزیر جنگلات ستیش جارکی ہولی نے کہا کہ حکومت کسی بھی حالت میں کمزور نہیں ہوگی ۔

وزیر زراعت شیو شنکر ریڈی نے داونگیرے میں کہا کہ جے ڈی ایس اور کانگریس کی زیر قیادت مخلوط حکومت مضبوط ہے ۔ بی جے پی قائدین لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں حکمت عملی اور انتخابی ریلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کیلئے دہلی گئے ہوئے ہیں ۔ وہ دہلی جاتے ہیں توہم کیا کرسکتے ہیں ۔ مخلوط حکومت کوکسی بھی قسم کی پریشانی لاحق نہیں ہے ۔ وہ پانچ سالہ میعاد مکمل کرے گی ۔ بی جے پی والے خود آپریشن کرسکتے ہیں تو دوسروں کو آپریشن نہیں کرسکتے ۔ ہمارے اراکین اسمبلی میں سے کوئی بھی بی جے پی میں شامل ہونے والا نہیں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔