ایک بار پھر بی جے پی کی طر ف سے آپریشن کمل کا اشارہ، مخلوط حکومت کو کمزور کرنے کے لئے بی جے پی کی ٹیمیں قائم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 12:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍اکتوبر(ایس او نیوز) پچھلے ساڑھے چار ماہ کے دوران مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے کی گئی بارہا کوششوں میں ناکامی کے باوجود ایک بار پھر بی جے پی نے ریاست کی جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت کو گرانے آپریشن کمل کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپانے بہت جلد مخلوط حکومت کے گر جانے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے واضح اشارہ دیا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے ایک بار پھر آپریشن کمل کی شروعات کی گئی ہے۔ تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کانگریس امیدواروں کے انتخاب کو لے کر جو انتشار پیدا ہوا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی نے آپریشن کمل کو آگے بڑھانے کی پہل کی ہے تو دوسری طرف بی بی ایم پی میں ڈپٹی میئر کے انتخاب کے سلسلے میں آزاد کارپوریٹرس کے مطالبے پر کہ انہیں ڈپٹی میئر کا عہدہ ملنا چاہئے، بی جے پی انہیں ورغلانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ حال ہی میں میئر کے انتخاب کے مرحلے میں سابق نائب وزیراعلیٰ آر اشوک کی قیادت میں کئے گئے آپریشن کمل میں بدترین ناکامی کے باوجود بی جے پی کی طرف سے دوسری پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو نشانہ بنانے کے لئے تین الگ الگ ٹیمیں قائم کی ہیں۔

بتایاجاتاہے کہ ضمنی انتخابات کے لئے تینوں پارٹیوں کی طرف سے امیدواروں کے اعلان اور انتخابی مہم کے دوران کسی بھی موضوع پر برگشتگی کا اظہار کرنے والے کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین سے رابطہ کرنے کے لئے یہ ٹیمیں کام کریں گی۔ ضمنی انتخابات کا نتیجہ جب 11؍ دسمبرکو سامنے آجائے گا تو اس کے فوراً بعد سیاسی حالات کا جائزہ لے کر بی جے پی بڑے پیمانے پر آپریشن کمل کو آگے بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ضمنی انتخابات میں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کے مقابلے بی جے پی امیدواروں کو کامیاب بنانے کے مقصد سے آج بی جے پی کی طرف سے آر ا شوک سی پی یوگیشور اور پربھاکر کورے کی قیادت میں تین الگ الگ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔ انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ برگشتہ اراکین اسمبلی کو اپنی جانب راغب کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کریں۔ ان کا ساتھ دینے کے لئے سابق وزیر امیش کتی ، بی سری راملو اور دیگر پارٹی قائدین کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ لنگایت طبقے سے وابستہ برگشتہ کانگریس اراکین کو راغب کرنے کی ذمہ داری یڈیورپانے راست طور پر خود سنبھال لی ہے۔

پچھلے چار ماہ کے دوران یکے بعد دیگرے تقریباً چھ آپریشن کمل ناکام ہونے کے باوجود بھی بی جے پی کو اس مرتبہ توقع ہے کہ وہ آپریشن کمل میں کامیاب ہوجائے گی۔ بی جے پی حلقوں میں کہاجارہا ہے کہ اگلے ایک دیڑھ ماہ میں اگر آپریشن کمل کو کامیاب کرتے ہوئے ریاست میں یڈیورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت قائم نہ ہوپائی تو شاید ہی یڈیورپا کو ریاست میں پھر وزیر اعلیٰ بننے کا موقع مل سکے گا۔ کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں اگر کانگریس اور جے ڈی ایس کا اتحاد ہوگیا تو ریاست میں بی جے پی کو متوقع تعداد میں سیٹیں ملنے کی توقع بہت کم ہے۔ ان حالات میں یڈیورپا کو ریاستی بی جے پی صدر کے عہدے پر برقرار رکھنا ہی مشکوک ہے۔ ایسے میں وزیراعلیٰ بننے کے متعلق انہوں نے جو امیدیں وابستہ کررکھی ہیں وہ بھی خواب بن جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔