آپریشن کمل آڈیو کی گونج لوک سبھا میں،تمام اپوزیشن پارٹیوں کا دھرنا، کارروائی ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2019, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍جنوری(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ یڈیورپا کی طرف سے ایک جے ڈی ایس رکن اسمبلی کے فرزند کو رکن اسمبلی کی وفاداری کے عوض نقد رقم اور وزارت کی پیش کش پر مشتمل آڈیو کی گونج آج لوک سبھا میں بھی سنائی دی۔ اور یہ آڈیو آج پارلیمان کی کارروائیوں میں رخنہ اندازی کا سبب بنا۔

آج جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی کانگریس کے لیڈر ملیکارجن کھرگے ، کے سی وینو گوپال اور جے ڈی ایس کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے یہ معاملہ کافی شدت سے اٹھایا ۔ پچھلے تین دنوں سے کرناٹک میں سیاسی طوفان کا موضوع بنی مبینہ آڈیو کلپ کا تذکرہ کرتے ہوئے ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ اس آڈیو کلپ میں واضح طور پر کہاگیا ہے کہ جمہوری طریقے سے قائم ریاستی حکومت کو گرانے کے لئے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ متحرک ہیں۔اس حکومت کو گرانے کی صورت میں پیش آنے والی عدالتی پیچیدگیوں سے مودی اور شاہ نپٹ لیں گے۔ کھرگے نے کہا کہ اس طرح کے تبصرے سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ مودی اور شاہ ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں جب سے کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت قائم ہوئی ہے بی جے پی کسی نہ کسی طریقے سے اس حکومت کو گرانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔اراکین اسمبلی کو ان کی وفاداری کے عوض کروڑوں روپیوں کا لالچ دیا جارہاہے۔

کھرگے نے اسپیکر سمترا مہاجن سے مخاطب ہوکر مطالبہ کیا کہ یہ جانچ کی جائے کہ اراکین اسمبلی کو اتنی بڑی رقم ادا کرنے کے لئے پیسہ کہاں سے آرہاہے۔ کے سی وینو گوپال اور سابق وزیراعظم دیوے گوڈا نے بھی ملیکارجن کھرگے سے اتفاق کیا اور مطالبہ کیا کہ اس مبینہ آڈیو کی جانچ کی جائے۔ کے سی وینو گوپال نے مخاطب ہوکر کہاکہ بی جے پی کرناٹک میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کا بازار لگانا چاہتی ہے، کرناٹک کے آپر یشن کمل میں وزیراعظم مودی اور بی جے پی ک قومی صدر امت شاہ راست طور پر شامل ہیں۔ جے ڈی ایس کے ایک رکن اسمبلی کو خریدنے کا لالچ دیتے ہوئے بی جے پی کے ایک سرکردہ رہنما کی آڈیو سی ڈی منظر عام پر آئی ہے، اس پر مرکزی وزیر سدانند گوڈا کی قیادت میں بی جے پی اراکین نے جب اعتراض کرنے کی کو شش کی تو کانگریس اراکین نے اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کا الزام لگاتے ہوئے اسپیکر کے روبرو جمع ہوکر دھرنا شروع کردیا اور بی جے پی کے خلاف نعروں پر مشتمل تختیاں دکھانے لگے۔ تیلگو دیشم اور ترنمول کانگریس کے اراکین بھی کانگریس کی حمایت میں دھرنے میں شامل ہوگئے، جس کی وجہ سے اسپیکر سمترا مہاجن کو لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...