انڈیا پوسٹ کے ذریعے آن لائن صارفین سروے کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2018, 8:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)1854میں جب سے انڈیا پوسٹ کاآغازہواہے تبھی سے وہ شہریوں کی مواصلات کی بنیادی ضرورتوں کوپوراکرتارہاہے۔گذشتہ برسوں میں اُس نے ڈاک کی خدمات(گھریلواوربین الاقوامی دونوں)،رقوم کی وصولی(گھریلواور بین الاقوامی دونوں)، چھوٹی بچتوں، ڈاک ٹکٹوں کی فراہمی، زندگیاں بچانے، خردہ خدمات اور بلوں کی ادائیگی وغیرہ کے معنوں میں بھارتی شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کی ہیں۔چونکہ انڈیاپوسٹ بہت سی خدمات فراہم کرارہی ہے لہٰذا یہ جاننا اہم ہے کہ صارفین کیا چاہتے ہیں، وہ فراہم کردہ خدمات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، ان خدمات میں کہاں بہتری کی ضرورت ہے اور صارفین سے منافع کمانے کے رجحان کو، صارفین کو مطمئن کرنے کے رجحان میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ایک آن لائن صارفین رائے کے جائزے کے بارے میں تصور پیش کیاگیاہے، جس میں کوئی صارف انڈیا پوسٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں اپنی رائے دے سکے۔ صارف کی رائے سے متعلق یہ سروے تین مہینے 16.02.2018 سے 15.05.2018 تک کیاجائے گا۔یہ انڈیا پوسٹی کی ویب سائٹ(www.indiapost.gov.in) کے ذریعیعوام کے لیے دستیاب ہے۔ ملک کا کوئی بھی شہری انڈیا پوسٹ کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کے معیار کے بارے میں اپنی رائے دے سکتا ہے۔ صارفین اگر چاہیں تو وہ اپنی رائے ؍ مشورے بھی فراہم کرسکتے ہیں۔سروے سے موصولہ رائے کی بنیا دپر یہ طے کیا جائے گا کہ نہ صرف کسی خاص خدمت کے لیے بلکہ سُست رفتار ڈاکخانے کی نشاندہی میں مدد کے لیے بھی کن پہلووں میں بہتری لائی جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...