شیوپال یادو،ماویاتی سے خالی کرائے ہوئے سرکاری بنگلے میں پہنچے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th October 2018, 11:58 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،17؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماجوادی سیکولر مورچہ کے بانی شیو پال یادو نے بدھ کو لال بہادر شاستری راستے پر واقع اپنے نئے بنگلے میں داخل ہوئے۔مورچہ کے ایک رہنما نے بتایا کہ پوجا ارچنا کے بعد شیو پال نے آج اشٹمی کے موقع پر اپنے نئے بنگلے میں داخل ہوئے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرف سے حال ہی میں الاٹ کیے گئے بنگلے میں بدھ کی صبح شیو پال اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے۔سماج وادی پارٹی سے بغاوت کر چکے شیو پال یادو کو جو نیا بنگلہ ملا ہے وہاں پہلے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی رہتی تھیں۔انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد یہ بنگلہ خالی کیا تھا۔شیو پال کو سرکاری بنگلہ ملنے پر بہت سے لوگوں نے سوال اٹھائے تھے۔وہیں ان کے بھتیجے اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے طنزکستے ہوئے شیو پال کے سماج وادی سیکولر مورچہ کو بی جے پی کی بی ٹیم بتایا تھا۔شیو پال نے اس پرکہاہے کہ بی جے پی نے ان پر کوئی مہربانی نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ جنس معلومات کے مطابق انہیں خطرہ تھا اور وہ 5 بار ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔سماجوادی سیکولر مورچہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ پرانا نظام ہے اور انہیں بھی پرانے نظام کے تحت بنگلہ ملا ہے۔شیو پال نے بتایا کہ آج ہم نے گھر میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔یہاں پوجا ہو گئی ہے۔جمعرات سے یہاں پر پارٹی کا کام شروع ہو جائے گا۔اکھلیش کے طنزپرشیوپال نے کہا کہ جو لوگ بنگلہ ملنے پر سوال اٹھا رہے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ یہ پرانا قانون ہے۔جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں انہیں بھی بہت بنگلے دیئے گئے ہیں۔شیو پال نے آگے کہا کہ اتر پردیش کے عوام کا اعتماد بہت سی جماعتوں سے اٹھ گیا ہے ۔اس لیے ہم نے سماجوادی سیکولر مورچہ بنایا ہے۔اسی بنگلے سے ہم کام کریں گے اور یہیں پر ہم لوگوں سے ملیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...