کانگریس کے آندھرا پردیش کے انچارج کے عہدہ سے دگ وجے سنگھ کی چھٹی، اومان چانڈی کو ملی ذمہ داری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کے لئے انچارج جنرل سکریٹری کا کردار ادا کر رہے پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے مقام پر آج کیرل کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کی تقرری کر دی۔اس کے ساتھ ہی راہل نے سابق مرکزی وزیر سی پی جوشی کو مغربی بنگال اور انڈمان نکوبار کے انچارج کے عہدہ سے آزاد کر گورو گوگوئی کو یہ ذمہ داری سونپی۔کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دگ وجے سنگھ کی جگہ چانڈی اور جوشی کے مقام پر گوگوئی کی تقرری فوری طورپر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی آندھرا پردیش کے انچارج جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سے ہٹ رہے دگ وجے سنگھ اور مغربی بنگال اور انڈمان کے انچارج کی ذمہ داری سے ہٹ رہے جوشی کی محنت اور شراکت کی تعریف کرتی ہے۔حال ہی میں سنگھ کو مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے قائم رابطہ کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔سنگھ کے پاس اب بطور سیکرٹری جنرل تلنگانہ کی ذمہ داری ہے۔ادھر، راجستھان سے تعلق رکھنے والے جوشی سے حال ہی میں بہار کا چارج واپس لے لیا گیا تھا اور یہ ذمہ داری شکتی سنگھ گوہل کو سونپ دی گئی تھی۔جوشی کے پاس اب آسام کی ذمہ داری کے ساتھ شمال مشرقی کے کچھ ریاستوں کا اضافی چارج ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...