تعلیم کے ذریعہ مسلمان احساس کمتری سے باہر نکلیں؛ ٹمکور میں مسلم بیداری اجلاس سے جسٹس گوپال گوڈا کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2017, 6:34 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ٹمکور۔12 جنوری (ایس او نیوز) ”اس ملک کے مسلمانوں کو بھی سماجی، معاشی اور سیاسی اختیارات ملک کے دوسرے شہریوں جیسے ملنا چاہئے۔ آزادی کے 70 سالوں بعد بھی کسی قوم کا ہر میدان میں پچھڑا رہنا تشویشناک بات ہے۔ آج بھی اس قوم کے بچے جنہیں اسکولوں میں ہونا چاہئے تھا گیاریجوں اور ورکشاپوں میں مزدوری کرتے ہیں جو سماجی انصاف کے بالکل خلاف ہے“۔ ان خیالات کا اظہار ٹمکور کے صفا پیالیس کے کے یم سی سی کی جانب سے منعقدہ اجلاس برائے مسلم بیداری سے خطاب کرتے ہوئے پریم کروٹ کے وظیفہ یاب جج جسٹس وی گوپال گوڈا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر ہر ایک شخص کو مذہبی، سماجی، معاشی و سیاسی آزادی حاصل ہونی چاہئے مگر صرف ڈھائی فیصد سیاستدان ملک کے ہر شہری کے حقوق کو سلب کئے بیٹھے ہیں۔ اس ملک کی صرف 24 فیصد آبادی شہروں میں بستی ہے، جبکہ 76 فیصد آبادی دیہاتوں میں بستی ہے ان میں سے بھی صرف 26 فیصد افراد زرع زمینوں کے مالک ہیں، جبکہ بقیہ افراد زرعی مزدور ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ایسا کیوں ہورہا ہے اس کا جواب صاحب اقتدار افراد کو دینا چاہئے۔ آخر کب تک اس ملک کے کسان مزدور، دلت اور مسلمان ایسے ہی پچھڑے ہوئے رہیں گے۔ اس ملک کے ہر بچے کو حق تعلیم حاصل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کی جانب خصوصی توجہ دینی ہوگی، تب کہیں جاکر انہیں احساس کمتری مٹ سکتی ہے۔ اس ملک کے مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگاکر انہیں ذود کوب کیا جاتا رہا ہے، جبکہ یہ بات حقیقت سے دور ہے۔ کنڑا بک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر پروفیسر یس جی سدارامیا نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر سچر کمیٹی کی رپورٹ کو جاری کی جائے اور اسے بھی سرد خانہ میں ڈالنے سے گریز کرنا چاہئے، جیسا کہ دوسری کئی کمیٹیوں کی رپورٹوں کو کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کے یم سی سی کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ کا کام پہلے کریں اور اپنی لڑکیوں کو بھی تعلیم یافتہ بنائیں تبھی اس قوم کو انصاف مل سکتا ہے، اور وہ قومی دھارے میں شریک ہوکر اپنا اور اس ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے انہوں متحدہ طور پر تحریکی مشکل میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس کا افتتاح کے یم سی سی کے ریاستی خازن بی یم فاروق نے کیا اور کہا کہ اس انجمن کا مقصد مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں ہر میدان میں دیگر لوگوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ آگے بڑھانا ہی ہے۔ اس موقع پر انجمن کے ریاستی صدر موظف آئی اے یس افسر سید ضمیر پاشاہ نے کرناٹکا مسلم کوآرڈینیشن کمیٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے مسلمانوں میں بیداری لانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل ہوکر اپنی قوم اور ملک کا نام روشن کرنے کی غرض سے سنجیدہ حضرات کو لیکر انجمن قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تعلیم کی کمی کی وجہ سے غربت اور بیکاری حد درجہ بڑھی ہوئی ہے۔ لہٰذا اس انجمن کے ذریعہ مسلمانوں میں فروغ تعلیم کا کام تیزی سے کرنے کا عہد کئے ہوئے ہیں۔ ٹمکور کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایشاپنت نے بھی بزبان اردو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کی جانب خصوصی توجہ دینا چاہئے خاص طور پر اپنی لڑکیوں کو بھی تعلیم یافتہ بنانا چاہئے اور اعلیٰ سطحی مقابلاتی امتحانات کیلئے تیار کرکے انہیں انتظامیہ کے اعلیٰ افسر بنانے کی جانب بھی خصوص توجہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سیاسی دھارے میں شریک ہوکر قومی دھارے میں آنا چاہئے نہ کہ کسی سیاسی پارٹی کی ووٹ بینک بن کر رہ جانا ہے۔ اس ملک کے دوسرے عوام بھی مسلمانوں کو اس ملک سے الگ کرکے سوچنا نہیں چاہئے بلکہ بھائی چارہ و یکجہتی کا ثبوت دینا ضروری ہے۔ اس جلسہ میں موظف آئی اے یس افسر محمد ثناء اللہ موظف آئی پی یس افسر محمد وزیر احمد، یس آئی ٹی کے پرنسپل و ڈائرکٹر ڈاکٹر یم چنا بسپا اور کنڑا روزنامہ پر جاپرگتی کے مدیر یس ناگنا بھی موجود تھے۔ جلسہ کے آغاز میں انجمن کے ضلعی صدر منیر احمد نے خیر مقدمی تقریر کی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔